3

علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی نقی نقوی کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 61076
  • 02 جولای 2025 - 21:49
علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی نقی نقوی کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام
زہراء (س) اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین نے عالم ربانی علامہ سید علی نقی نقوی کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

زہراء (س) اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین نے عالم ربانی علامہ سید علی نقی نقوی کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:

بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

أَلَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلآئِكَةُ طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلامٌ عَلَيْكُمُ أدْخُلُواْ الْجَنَّةَ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

إنا لله وانا الیہ رجعون

ہم محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کے فرزند ارجمند، حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر کے سینئر مدرس، عالم ربانی علامہ سید علی نقی نقوی کے انتقال پرملال پر حضرت صاحب الزمان امام زمانہ (عجل الله تعالی فرجه الشریف)، قائد ملت جعفریہ آیت الله سید ساجد علی نقوی، آیت الله حافظ سید ریاض حسین نجفی، علمائے کرام، مرحوم کے شاگردوں، ارادتمندوں اور سوگوار خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقے میں مرحوم کو جنت الفردوس میں جوار حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خانوادہ کو صبر کے ساتھ یہ صدمہ سہنے کی ہمت عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

شبیر حسن میثمی

چیئرمین زہراء (س) اکیڈمی پاکستان

۲ جولائی ۲۰۲۵ء

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61076

ٹیگز