15

آیت اللہ مصباح یزدی کی علمی اور انقلابی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

  • News cod : 6978
  • 02 ژانویه 2021 - 18:12
آیت اللہ مصباح یزدی کی علمی اور انقلابی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
انہوں نے عالم مجاہد، جلیل القدر فلسفی، مفسر قرآن اور فقیہ انقلابی حضرت آیت اللہ مصباح یزدی (اعلی اللہ مقامہ الشریف) کی رحلت کی خبر حوزہ علمیہ کے لئے بہت دردناک اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ آیت اللہ مصباح یزدی فلسفہ میں صاحب نظر اور جدید اور نئے نظریات رکھتے تھے۔ وہ مغربی فلسفہ پر بھی ایک دقیق نظر رکھتے تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے عالم تشیع کے عظیم عالم ، فیلسوف، استاد عرفان و اخلاق آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ؒ کے اچانک انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔

انہوں نے عالم مجاہد، جلیل القدر فلسفی، مفسر قرآن اور فقیہ انقلابی حضرت آیت اللہ مصباح یزدی (اعلی اللہ مقامہ الشریف) کی رحلت کی خبر حوزہ علمیہ کے لئے بہت دردناک اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ آیت اللہ مصباح یزدی فلسفہ میں صاحب نظر اور جدید اور نئے نظریات رکھتے تھے۔ وہ مغربی فلسفہ پر بھی ایک دقیق نظر رکھتے تھے۔ ان کے فلسفی اور فکری آثار حوزہ علمیہ، یونیورسٹیز اور ایران کے اندر اور باہر کے علمی اور فلسفی مراکز کے لئے بہت عظیم اور قابل فخر خزانہ ہیں۔

سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ آیت اللہ مصباح یزدی ایک ایسے متحرک انقلابی اور باشعور صاحب قلم تھےجن کی جنبش قلم سے مختلف اسلامی موضوعات جیسے عقائد، اخلاق، تفسیر ، فلسفہ وغیرہ پر انتہائی مستدل و مستحکم تحریریں عالم وجود میں آئیں اور انہوں نے عظیم اور قابل فخر آثار کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں شاگرد بھی چھوڑے ہیں۔ جو ان کے بہت بڑا علمی کارنامہ ہے۔

آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا کہ ہم اس عظیم مصیبت پر زمانہ کے امام عج رہبر انقلاب علماء اسلام حوزات علمیہ موصوف کے شاگردوں اور عقیدتمندوں نیزان کے داغدار افرادخانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ الٰہی سے ان کے علو درجات کے لئے دعا گو ہیں ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6978