8

مچھ میں محنت کشوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت بدترین دہشت گردی ہے،سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

  • News cod : 7017
  • 03 ژانویه 2021 - 14:00
مچھ میں محنت کشوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت بدترین دہشت گردی ہے،سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مچھ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہمچھ میں محنت کشوں کی دہشت گردوںکے ہاتھوں شہادت بدترین دہشت گردی ہے جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔غم ذدہ متاثرین سے اظہارِ تعزیت کیا جاتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مچھ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہمچھ میں محنت کشوں کی دہشت گردوںکے ہاتھوں شہادت بدترین دہشت گردی ہے جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔غم ذدہ متاثرین سے اظہارِ تعزیت کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج، امن و امان کے ذمہ دار ادارے بلوچستان میں مدتوں سے شناخت شدہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بلا تاخیر کاروائی کریں۔ رزقِ حلال کمانے میں مشغول مظلوم مزدوروں کی مسلکی بنیاد پر شناخت کے بعد ٹارگٹ کلنگ نہایت بھیانک واردات ھے۔ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی اگر دہشت گردوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیا جاتا تو بلوچستان میں اس طرح کے اندوہناک سانحات بار بار پیش نہ آتے۔ میڈیا بعض واقعات میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کو شہید اور بعض کو ہلاک یا جاں بحق قرار دینے کے دوہرے معیار کو ختم کرے۔

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ محنت مزدوری کرتے ہوئے رزقِ حلال کماتے ہوئے دہشت گردی کا شکار افراد اگر شہید نہیں تو دیگر لوگ کس ضابطے کے تحت شہید ہیں؟وزیراعظم ، عسکری سربراہ کو دہشت گردی کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لئے بلوچستان جائیں اور اس بھیانک واردات کی انکوائری کی خود نگرانی کرکے ذمہ داروں کو نشانہءعبرت بنانے کی ہدایات جاری کریں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات مچھ میں کوئلے کی کان سے کام کرکے واپس اپنے کمروں میں سوئے ہوئے 10 شیعہ ہزارہ مزدروں کوہاتھ اور پاوں باندھ کر ذبح کردیا گیا ہے،صبح جب دیگر مزدور بیدار ہوئے تو ان 10 مقتولوں کی لاشیں بکھری پڑی تھیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کالعدم تکفیری جماعتوں بالخصوص لشکر جھنگوی کی سرپرستی کررہی ہے، اس سے قبل بھی لشکر جھنگوی بلوچستان کے حالات خراب کرنے ،فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکانے اور پاک افواج پر حملوں میں ملوث رہی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7017