9

آیت اللہ مصباح نے اپنی بابرکت زندگی قرآن مجید کی تعلیمات اور اہلبیت (ع) کے مکتب کی ترویج و تبلیغ میں گزاری،سربراہ جامعہ علمیہ کراچی

  • News cod : 7220
  • 06 ژانویه 2021 - 12:06
آیت اللہ مصباح نے اپنی بابرکت زندگی قرآن مجید کی تعلیمات اور اہلبیت (ع) کے مکتب کی ترویج و تبلیغ میں گزاری،سربراہ جامعہ علمیہ کراچی
انہوں نے کہا کہ اس عظیم اور مخلص عالم دین نے اپنی بابرکت زندگی فقہ، حکمت ، قرآن مجید کی تعلیمات اور اہلبیت عصمت وطہارت(علیہم السلام) کے مکتب کی ترویج و تبلیغ میں گزاری۔ انقلابی اور علمی میدان میں مختلف شبہات کے مقابلے میں ہمیشہ اپنے روشن اصولوں کی پابندی،جرائت اور روشن فکری اس عمارِانقلاب کی جملہ خصوصیات ہیں۔ اسلامی نظام اور ولایت فقیہ کا عالمانہ اورمحققانہ دفاع اس عظیم دانشور اور عالمی دین کی بابرکت زندگی کا نمایاں پہلو ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سربراہ جامعہ علمیہ کراچی حجۃ السلام والمسلمین سید فیاض حسین نقوی نے عالم ربّانی،عظیم دانشوراور فقیہ مجاہد علامہ مصباح یزدی(رح) کے انتقال پر انتہائی افسوس کے ساتھ حضرت ولی عصر(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)،رہبر انقلاب اسلامی ، دینی مدارس (حوزہ علمیہ)آپ کے فاضل شاگردوں،دوست و احباب اور آپ کے اہلخانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم اور مخلص عالم دین نے اپنی بابرکت زندگی فقہ، حکمت ، قرآن مجید کی تعلیمات اور اہلبیت عصمت وطہارت(علیہم السلام) کے مکتب کی ترویج و تبلیغ میں گزاری۔ انقلابی اور علمی میدان میں مختلف شبہات کے مقابلے میں ہمیشہ اپنے روشن اصولوں کی پابندی،جرائت اور روشن فکری اس عمارِانقلاب کی جملہ خصوصیات ہیں۔ اسلامی نظام اور ولایت فقیہ کا عالمانہ اورمحققانہ دفاع اس عظیم دانشور اور عالمی دین کی بابرکت زندگی کا نمایاں پہلو ہے۔

سربراہ جامعہ علمیہ کراچی نے کہا کہ آیت اللہ مصباح یزدی اسلام دشمنوں کے بے بنیاد اعتراضات اور نئی نسل کو شکوک و شبہات کا شکار کرنے کی سازشوں کو بے اثر بنانے کے لئے ہمیشہ متوجہ رہتے اور بر وقت زبانی و تحریری اقدام سے انہیں لاجواب کر دیتے تھے۔مرحوم عالم دین دنیائے اسلام میں شامل کی جانے والی بدعتوں اورخرافات کو علمی استدلال سے رد کرتے تھے۔ ان کے علمی آثار ایک عظیم اسلامی ورثہ ہیں جن کا دیگر زبانوں کی طرح اردو میں بھی ترجمہ و اشاعت بہت ضروری ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7220