سربراہ جامعہ علمیہ کراچی

17ژانویه
خواتین عالم کے لئے بہترین نمونہ عمل اور آئیڈیل شخصیت حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ذات ہے،سربراہ جامعہ علمیہ کراچی

خواتین عالم کے لئے بہترین نمونہ عمل اور آئیڈیل شخصیت حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ذات ہے،سربراہ جامعہ علمیہ کراچی

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے  سربراہ جامعہ علمیہ کراچی حجۃ السلام والمسلمین سید فیاض حسین نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیدہ کے بارے میں فرامین پیغمبرۖ ایسی حقیقت ہیں کہ جسے تمام مسلمان تسلیم کرتے ہیں۔ جناب سیدہ کا دختر رسولۖ ہونے کے حوالے سے احترام اور عقیدت اپنی جگہ ہے لیکن ان کا یہ پہلو سب سے منفرد اور نمایاں ہے کہ وہ عالم نسواں کے لئے قیامت تک نمونہ عمل ہیں۔ 

06ژانویه
آیت اللہ مصباح نے اپنی بابرکت زندگی قرآن مجید کی تعلیمات اور اہلبیت (ع) کے مکتب کی ترویج و تبلیغ میں گزاری،سربراہ جامعہ علمیہ کراچی

آیت اللہ مصباح نے اپنی بابرکت زندگی قرآن مجید کی تعلیمات اور اہلبیت (ع) کے مکتب کی ترویج و تبلیغ میں گزاری،سربراہ جامعہ علمیہ کراچی

انہوں نے کہا کہ اس عظیم اور مخلص عالم دین نے اپنی بابرکت زندگی فقہ، حکمت ، قرآن مجید کی تعلیمات اور اہلبیت عصمت وطہارت(علیہم السلام) کے مکتب کی ترویج و تبلیغ میں گزاری۔ انقلابی اور علمی میدان میں مختلف شبہات کے مقابلے میں ہمیشہ اپنے روشن اصولوں کی پابندی،جرائت اور روشن فکری اس عمارِانقلاب کی جملہ خصوصیات ہیں۔ اسلامی نظام اور ولایت فقیہ کا عالمانہ اورمحققانہ دفاع اس عظیم دانشور اور عالمی دین کی بابرکت زندگی کا نمایاں پہلو ہے۔