11

وزیر اعظم عمران خان کا ہزارہ برادری پر بلیک میل کا الزام شرمناک ہے، پیر محفوظ مشہدی

  • News cod : 7508
  • 08 ژانویه 2021 - 20:58
وزیر اعظم عمران خان کا ہزارہ برادری پر بلیک میل کا الزام شرمناک ہے، پیر محفوظ مشہدی
جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے وزیراعظم کی ضد ہٹ دھرمی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شدید سردی میں بیٹھے ہزارہ برادری کے گیارہ مقتولین کی تعزیت کے لئے جانے کو بلیک میل کہنا شرمناک ہے۔ یہ واضح ہو گیا کہ عمران خان سیاستدان نہیں ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے وزیراعظم کی ضد ہٹ دھرمی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شدید سردی میں بیٹھے ہزارہ برادری کے گیارہ مقتولین کی تعزیت کے لئے جانے کو بلیک میل کہنا شرمناک ہے۔ یہ واضح ہو گیا کہ عمران خان سیاستدان نہیں ۔اسٹیبلشمنٹ کی نرسری میاں تیار ہونے والا بونا رہنما ہے۔ جسے قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔لگتا ہے کہ انہوں نے نشے کی حالت میں ایسا بیان دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی پاکستان کا حصہ ہے اوردہشت گردتنظیم داعش نے جس بے دردی کے ساتھ ان کے گیارہ مزدوروں کے گلے کاٹ کر قتل کیا ہے تو اس سے زیادہ افسوسناک واقعہ ہو نہیں سکتا۔ وزیراعظم ہونے کے ناطے ان کے ساتھ تسلی دینی چاہیے۔ وزیر اعظم کا ہزارہ برادری پر بلیک میلنگ کا الزام شہدا کے ورثا کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔لگتا ہے کہ عمران خان کو خفیہ قوتیں کوئٹہ جانے سے منع کر رہی ہیں اور انہیں ڈرایا جا رہا ہے ۔عمران خان ، اگر انسان اور سیاستدان ہیں تو انہیں مقتولین کے ورثا کے مطالبے کے بغیر ہی تعزیت کے لئے فوری کوئٹہ پہنچ جانا چاہیے۔مگر لگتا ہے کہ وزیراعظم میں کوئی انسانی ہمدردی ہے اور نہ ہی اسلامی اقدار کا انہیں کوئی خیال

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7508