7

پاکستانی شیعہ کان کنوں کا قتل عام مذہب مخالف جاہل سوچ کا نتیجہ ہے، حضرت آیت اللہ علوی گرگانی

  • News cod : 7577
  • 10 ژانویه 2021 - 1:01
پاکستانی شیعہ کان کنوں کا قتل عام مذہب مخالف جاہل سوچ کا نتیجہ ہے، حضرت آیت اللہ علوی گرگانی
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں مذہب مخالف سوچ اور ان لوگوں کی لاعلمی کا نتیجہ ہیں جو مظلوم لوگوں کو جھوٹے بہانے سے قتل کرنے کا جواز پیش کرتے ہیں اور متعدد بے گناہ خاندانوں کو سوگوار کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق ایرانی ممتاز عالم دین اور حوزہ علمیہ قم کے بزرگ استادحضرت آیت اللہ علوی گرگانی نے ایک بیان میں کوئٹہ کے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس بیان کا متن حسب ذیل ہے:

باسمه تعالی

معدن بولان پاکستان کے شیعہ کان کنوں کے قتل عام کی مذمت میں حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی کا بیانیہ

بیانیہ کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسمہ تعالی

صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقہ بولان میں متعدد شیعہ کان کنوں کے سفاکانہ قتل کی اطلاع، شدید دکھ و درد کا سبب بنی۔

اس طرح کی حرکتیں افراد کی جہالت اور مذہب مخالف ںظریات کا نتیجہ ہے جو بلاسبب اور جھوٹے بہانے کے تحت مظلوم انسانوں کا قتل جائز سمجھتے ہیں نیز متعدد بے گناہ خاندانوں کو غمزدہ کرتے ہیں۔

میں موجودہ سانحہ کے پسماندگان کی خدمت میں اظھار ھمدردی اور تسلیت عرض کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس طرح کے قتل عام میں ملوث افراد اور ان کے حامیوں کو واقعی سزا دے تاکہ پاکستان میں اس طرح کی تحریکوں کی بنیادیں منھدم ہوجائیں ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7577