12

انصاراللہ کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام سیاسی انتقام ہے،انجمن علمائے یمن

  • News cod : 7759
  • 13 ژانویه 2021 - 15:14
انصاراللہ کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام سیاسی انتقام ہے،انجمن علمائے یمن
انجمن علمای یمن نے انصاراللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی امریکی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا: "اس طرح کی مجرمانہ حرکتیں سیاسی انتقام اور امریکہ کی پاگل پنی کو ظاہر کرتی ہیں ایسی حرکتوں باز نہ آئے تو ٹرمپ اور امریکی حکومت کو سنگین نتائج کا سامنا کرنے ہونگے۔"

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق، انجمن علمائے یمن نے انصاراللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی امریکی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا: “اس طرح کی مجرمانہ حرکتیں سیاسی انتقام اور امریکہ کی پاگل پنی کو ظاہر کرتی ہیں ایسی حرکتوں باز نہ آئے تو ٹرمپ اور امریکی حکومت کو سنگین نتائج کا سامنا کرنے ہونگے۔”

انجمن علمائے یمن نے زور دیا کہ: اس طرح کے فیصلے صرف یمنی عوام کے عزم اور طاقت میں اضافہ اور وہ ہر خطرہ کا سامنا کرنے کی ہمت کے ساتھ امریکی آمریت کے خلاف لڑنے اور یمنی انقلاب کی قیادت اور اس کے عسکری رہنماؤں کی حمایت اور اطاعت کاباعث بنیں گے۔

یمنی علماء نے کہا: “کہ امریکہ دہشت گردی کا اصل منبع ہے ، اور امریکہ کی بنیاد ہی دہشت گردی ، اور بڑے پیمانے پر کی جانے والی جنگوں پر مشتمل ہے ، وہ اپنی ہی قوم کے خلاف دہشت گردی ، تشدد اور وحشت گری کا مرتکب ہوتا ہے۔”

عالمی اور اسلامی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ خود امریکہ سے ہی ہے

یمنی علماء نے مستعفی اور مفرور یمنی حکومت کے استعفے کو ان کی امریکہ پر انحصار کی ایک وجہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ: عالمی سلامتی اور اسلام کو سب سے بڑا اور سب سے زیادہ خطرہ خود امریکہ ہے ، امریکہ اپنی بین الاقوامی مخالفانہ پالیسیوں سے بخوبی واقف ہے۔ اور وہ اپنے توسیع پسندانہ منصوبوں پر مختلف قسم کےبہانے پیش کرکے خود کو جواز فراہم کرتے ہیں۔ انجمن علمای نے یمنی انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی امریکی فیصلے کے اخلاقی ، سیاسی ، تاریخی ، فوجی ، سلامتی اور معاشی خطرناک انجام کا ذمہ دار امریکہ اور اس کے حامیوں کو قرار دیتے ہوئے علماء کرام ، دانش مند حضرات،امت کے اشرافیہ اور تمام فکری ، سیاسی اور تحقیقی اداروں اور تنظیموں کو امریکہ کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف واضح موقف اپنانے کی اپیل کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7759