20

حضرت زہرا (س) کوثر کا واضح مصداق ہیں، علامہ سید جواد موسوی

  • News cod : 8088
  • 16 ژانویه 2021 - 12:55
حضرت زہرا (س) کوثر کا واضح مصداق ہیں، علامہ سید جواد موسوی
حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد موسوی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا (س) کوثر کا واضح مصداق ہیں” کو ثر “ ایک عظیم جامع ااور وسیع معنی رکھتا ہے۔اوروہ” خِیرکثیر و فراداں ہے“ او ر اس کے بہت زیادہ مصادیق ہیں۔ لیکن بہت سے بزرگ شیعہ علماء نے واضح ترین مصادیق میں سے ایک مصداق” فا طمہ زہرا“( سلام اللہ علیہا) کے وجود مبارک کو سمجھا ہے۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق، قم ایران میں ہئیت سیدالشہدا العالمیہ کی جانب سے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے ایام (ایام فاطمیہ) کی مناسبت سے تین روزہ مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد موسوی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا (س) کوثر کا واضح مصداق ہیں” کو ثر “ ایک عظیم جامع ااور وسیع معنی رکھتا ہے۔اوروہ” خِیرکثیر و فراداں ہے“ او ر اس کے بہت زیادہ مصادیق ہیں۔ لیکن بہت سے بزرگ شیعہ علماء نے واضح ترین مصادیق میں سے ایک مصداق” فا طمہ زہرا“( سلام اللہ علیہا) کے وجود مبارک کو سمجھا ہے۔ چو نکہ آیت کی شانِ نزول سے ظاہر ہے کہ دشمن پیغمبرِاکرم کو ابتر اور بلا عقب ہو نے سے متہم کرتے تھے۔ قرآن ان کی بات کی نفی کے ضمن میں کہتا ہے:” ہم نے تجھے کو ثر عطا کیا ہے“ اس تعبیر کا مطلب یہی بنتا ہے کہ یہ” خیر کثیر“ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہی ہیں کیو نکہ پیغمبر کی نسل اور ذریت اسی دُخترِ گرامی کے ذر یعے سا رے عالم میں منتشر ہوئی، جو نہ صرف پیغمبر کی جسمانی او لاد تھی بلکہ انہوں نے آپ کے دین اور اسلام کی تمام اقدار کی حفاظت کی اور اسے آنے والوں تک پہچایا۔

انہوں نے کہا کہا کہ نسانی زندگی میں برکت اصل ہے اور یہ برکت خدا انسانوں کو نماز اخلاق اور پاک نیت کے ذریعے عطا فرماتا ہے جو آدمی اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کرتا ہے اسے مختلف نقصانات ہوتے ہیں، مثلاً: اس سے نعمتیں چھِن جاتی ہیں، نعمتوں سے اچھے طریقے سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا، نعمتوں کو ضائع کرتا ہے، دنیا اور آخرت کے عذاب میں مبتلا ہوتا ہے، گناہ کرنے کی جرات کرتا ہے اور پھر گناہ پر گناہ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8088