41

قم میں ” عزاداری اِن قم” کی جانب سے موکب کا اہتمام+تصاویر

  • News cod : 8525
  • 20 ژانویه 2021 - 0:32
قم میں ” عزاداری اِن قم” کی جانب سے موکب کا اہتمام+تصاویر
رپورٹ کے مطابق اس سال ایام فاطمیہ ؑ کے موقع پر فلکہ صفائیہ قم میں تبلیغی موکب لگایا گیا، جس میں مختلف پینٹنگز اور ڈیکوریشن کی مدد سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت بیان کی گئی۔ اس کے علاوہ موکب پہ آئے بچوں اور بچیوں کو گفٹس بھی دیئے گئے، جن میں، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے نام کی پینٹنگز، بچیوں کے مقنعہ، حرم کے کھانے کے ٹکٹس اور حرم کے تبرکات سمیت مختلف چیزیں شامل تھیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق Azadari in qom iran کے نام سے موجود فیس بک پیج ٹیم کہ جس کا مقصد مختلف ممالک کی جانب سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا اور اس کے اطراف میں ہونے والی عزاداری کو دنیا کے کونے کونے تک نشر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو عزادری کی اہمیت سے اجاگر کرنا ہے۔ کیوں کہ عزاداری کی وجہ سے ہی تشیع باقی ہے۔

اس ٹیم کے تحت سال 2018 ء میں اربعین حسینی علیہ السلام کے موقع پر ایک انٹرنیشنل کمپین کے ساتھ کام کیا گیا، جس کے دوران زائرین امام حسین ؑ کی خدمت سمیت عزاداری کے جلوس اور مختلف قافلوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کے امور بھی سرانجام دیئے گئے۔ اس کمپین میں 36 ممالک کے مترجمین شامل تھے۔ (نوٹ : مذکورہ امور نجف سے کربلا پیادہ روی کے دوران انجام دیئے گئے اور سال 2019ء میں بھی سال گزشتہ کی طرح (کربلا و نجف) اربعین امام حسین ؑ پر آئے زائرین کی خدمت اور ان کی رہنمائی سمیت جلوس ہائے عزا اور زائرین کے قافلوں کی ریکارڈنگ کی گئی۔ سال 2019ء می بھی انٹرنیشنل کمپین کے ساتھ ہی امور بالا انجام دیئے گئے۔اور اسی طرح سال 2020ء میں عالمی وبا کورونا وائرس کےباعث اربعین حسینی ؑ پر جانا ممکن نہ ہوسکا، جس کے باعث زائرین امام حسین ؑ کی خدمت سے محروم رہے۔

اس ٹیم کے ذریعے سال 2019ء میں عید غدیر کے موقع پر قم آئے زائرین کی خدمت کے ساتھ ساتھ 5000 (پانچ ہزار) خانوادوں میں رات کا کھانہ (عشائیہ) تقسیم کیا گیا۔ اور سال 2020ء میں بھی سال 2019ء کی طرح عید غدیر کے موقع پر مختلف خانوادوں کے لئے رات کے کھانے (عشائیہ) کا بندوبست کیا گیا، البتہ اس سال کھانوں کی تعداد 5 ہزار سے بڑھا کر 7 ہزار کی گئی، اسی طرح سال (2020ء) ایام فاطمیہ ؑ کے موقع پر حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہ کے صحن جواد الائمہ میں دنیا بھر سے آئے زائرین کی خدمت اور ان کی رہنمائی کے لئے موکب لگایاگیا، جس میں تین دن تک زائرین کے کھانے اور چائے کا انتظام کیا گیا اور سال 2021 ء میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایام فاطمیہ ؑ کے موقع پر حرم حضرت معصومہ سلام اللہ میں موکب لگانے کی اجازت نہ مل سکی، اور زائرین خدمت کا موقع نہ مل سکا۔ البتہ حرم کی انتظامیہ سے 3000 (تین ہزار) کھانوں کے ٹکٹ (فیش) خریدے گئے، جو قم اور باہر سےآئے مختلف خانوادوں میں تقسیم کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس سال ایام فاطمیہ ؑ کے موقع پر فلکہ صفائیہ قم میں تبلیغی موکب لگایا گیا، جس میں مختلف پینٹنگز اور ڈیکوریشن کی مدد سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت بیان کی گئی۔ اس کے علاوہ موکب پہ آئے بچوں اور بچیوں کو گفٹس بھی دیئے گئے، جن میں، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے نام کی پینٹنگز، بچیوں کے مقنعہ، حرم کے کھانے کے ٹکٹس اور حرم کے تبرکات سمیت مختلف چیزیں شامل تھیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8525