16

مغربی تقلید کی بجائے حضرت فاطمہ الزہرا ؑ کی پیروی سے ہمارا خاندانی نظام مضبوط ہوسکتا ہے، فائزہ نقوی

  • News cod : 8673
  • 21 ژانویه 2021 - 16:30
مغربی تقلید کی بجائے حضرت فاطمہ الزہرا ؑ کی پیروی سے ہمارا خاندانی نظام مضبوط ہوسکتا ہے، فائزہ نقوی
حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زوردیا کہ خواتین سیرت فاطمہ ؑپر عمل کرکے گھر کو جنت بنا سکتی ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان نیازی خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے کہا ہے کہ دختر رسول حضرت بی بی فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا بھر کی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہیں۔ مغرب کی تقلید میں تعلیمات اسلامی سے دوری اختیار کرنے کی بجائے بتول معظمہ ؑ کی سیرت کی پیروی کریں تو ہمارا خاندانی نظام مضبوط ہوسکتا ہے۔ ہمیںمغربی ثقافت کی بجائے قرآنی ورثے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ مادر حسنین کریمین کی سیرت کی پیروی میں اسلامی خواتین کا تحفظ اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی ہے۔ حکومت خواتین کی وراثت سے محرومی،قرآن سے شا دی ، ونی اور مقدمات کے تصفیے میں خواتین کو گروی رکھنے جیسی قبیح رسموں کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے ۔ عورت کو مرد کے مقابلے میں کھڑا کرنے والے رویے اسلامی اصولوں کی خلاف ورزی اور گھروں میں لڑائیوںکا باعث بن ر ہے ہیں ۔

حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زوردیا کہ خواتین سیرت فاطمہ ؑپر عمل کرکے گھر کو جنت بنا سکتی ہیں۔ فاطمتہ الزہرا کی اولاد نے پوری دنیا میں اسلام پھیلایا، کسی نے کربلا کو معلی بنادیا تو کوئی سامرہ اور کاظمین کا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ اہل بیت کی طہارت کی گواہی قرآن ک نے آیت تطہیر میں دی۔ سورہ الکوثر نازل کرکے پیغمبر کی نرینہ اولاد نہ ہونے کے طعنے دینے والوں کو سخت پیغام دیا کہ سردار الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسل ان کی بیٹی فاطمہ ؑسے آگے بڑھی ۔ان کا کہنا تھا کہ دنیاکی ہر عورت فاطمہ بنت محمد کی پیروکار بن جائے تو گھر جنت کا گہوارہ بن جائے گا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8673