سیرت طیبہ

29آوریل
“اولاد کی اسلامی تربیت” کے موضوع پر شیعہ خواتین کے لئے اردو زبان میں ایک معلوماتی اور مجازی کورس کا انعقاد

“اولاد کی اسلامی تربیت” کے موضوع پر شیعہ خواتین کے لئے اردو زبان میں ایک معلوماتی اور مجازی کورس کا انعقاد

آج دنیا کے مختلف ممالک کے شیعہ معاشروں میں اسلامی طرز زندگی کے متعلق مباحث کو عام کرنے کی ضرورت ہے ، اسی طرح ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل، خاندانی بنیادوں کے استحکام، ایک پرعزم اور ثابت قدم نسل کی تربیت کے لئے حضرات معصومین علیہم السلام کی سیرت طیبہ سے متمسک ہونا بھی نہایت ضروری ہے۔ ان مقاصد کے تحت اس آن لائن تربیتی کورس کے انعقاد کے سلسلے میں مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے شعبہ بین الاقوامی امور نے ضروری تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ یہ پروگرام سائبر سپیس میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہوگا۔

17آوریل
پاکیزہ اور صالح معاشرے کے قیام کیلئے سیدہ کائنات کی سیرت ایک درخشاں باب ہے، ہما اسماعیل

پاکیزہ اور صالح معاشرے کے قیام کیلئے سیدہ کائنات کی سیرت ایک درخشاں باب ہے، ہما اسماعیل

منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کی ضلعی صدر ہما اسماعیل نے کہا کہ اللہ تعالی نے سیدہ کائنات سیدہ فاطمہ الزہرا کو کائنات انسانی میں ایک عظیم شرف سے نوازا ہے۔ آپ شہزادی کونین ہیں، آپ بتول زہرا، شرم وحیا، عفت وپاکدامنی، خداخوفی و خدا ترسی، تقوی و طہارت، زہد وورع، اخلاق و کردار، پردہ و حجاب، طاعت و بندگی، اتباع و رضا الہی کا پیکر جمیل تھیں۔

26فوریه
جامعۃ المنتظر لاہور میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد/حضرت امیر المومنینؑ کی ذات برکات اللہ رب العزت کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے، علامہ افضل حیدری

جامعۃ المنتظر لاہور میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد/حضرت امیر المومنینؑ کی ذات برکات اللہ رب العزت کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے، علامہ افضل حیدری

جشن سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ افضل حیدری نے کہا کہ حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی ذات برکات اللہ رب العزت کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے ۔ان کی زندگی کے تمام پہلو اس لائق ہیں کہ ان کو اپنااسوہ اور آئیڈیل دیکر ہم اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق سنواریں اگر حضرت علیؑ کی زندگی کا کوئی پہلو سامنے رکھیں تو اس میں تکامل اور کمال نظر آئے گا

21ژانویه
مغربی تقلید کی بجائے حضرت فاطمہ الزہرا ؑ کی پیروی سے ہمارا خاندانی نظام مضبوط ہوسکتا ہے، فائزہ نقوی

مغربی تقلید کی بجائے حضرت فاطمہ الزہرا ؑ کی پیروی سے ہمارا خاندانی نظام مضبوط ہوسکتا ہے، فائزہ نقوی

حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زوردیا کہ خواتین سیرت فاطمہ ؑپر عمل کرکے گھر کو جنت بنا سکتی ہیں۔

13ژانویه
علامہ محمد ابراہیم محسنی برصغیر کے عظیم علماء میں شمار ہوتے تھے، علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی

علامہ محمد ابراہیم محسنی برصغیر کے عظیم علماء میں شمار ہوتے تھے، علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی

انہوں نے کہا کہ ایام فاطمیہ کے موقع پر تمام امت مسلمہ کو خاتون جنت سیدۃ النساء العالمین کی ذات گرامی سے منسوب مختلف پروگرامز مجالس عزا اور کانفرنسز کا اہتمام کرنا چاہیے جس میں سیدہ کائنات کی سیرت طیبہ کو بیان کیا جائے۔