32

“اولاد کی اسلامی تربیت” کے موضوع پر شیعہ خواتین کے لئے اردو زبان میں ایک معلوماتی اور مجازی کورس کا انعقاد

  • News cod : 16408
  • 29 آوریل 2021 - 16:42
“اولاد کی اسلامی تربیت” کے موضوع پر شیعہ خواتین کے لئے اردو زبان میں ایک معلوماتی اور مجازی کورس کا انعقاد
آج دنیا کے مختلف ممالک کے شیعہ معاشروں میں اسلامی طرز زندگی کے متعلق مباحث کو عام کرنے کی ضرورت ہے ، اسی طرح ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل، خاندانی بنیادوں کے استحکام، ایک پرعزم اور ثابت قدم نسل کی تربیت کے لئے حضرات معصومین علیہم السلام کی سیرت طیبہ سے متمسک ہونا بھی نہایت ضروری ہے۔ ان مقاصد کے تحت اس آن لائن تربیتی کورس کے انعقاد کے سلسلے میں مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے شعبہ بین الاقوامی امور نے ضروری تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ یہ پروگرام سائبر سپیس میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہوگا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے زیر انتظام اردو زبان سے آشنائی رکھنے والی شیعہ خواتین کے لئے “اولاد کی اسلامی تربیت” کے موضوع پرایک بین الاقوامی آن لائن کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

آج دنیا کے مختلف ممالک کے شیعہ معاشروں میں اسلامی طرز زندگی کے متعلق مباحث کو عام کرنے کی ضرورت ہے ، اسی طرح ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل، خاندانی بنیادوں کے استحکام، ایک پرعزم اور ثابت قدم نسل کی تربیت کے لئے حضرات معصومین علیہم السلام کی سیرت طیبہ سے متمسک ہونا بھی نہایت ضروری ہے۔ ان مقاصد کے تحت اس آن لائن تربیتی کورس کے انعقاد کے سلسلے میں مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے شعبہ بین الاقوامی امور نے ضروری تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ یہ پروگرام سائبر سپیس میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہوگا۔

12 نشستوں پر مشتمل اس کورس کے انعقاد کے لئے ماہ مبارک رمضان کے سنہری مواقع سے استفادہ کیا جائے گا جس کی ٹیچر قم کی ادیان و مذاہب یونیورسٹی سے مطالعات خواتین(ویمن سٹیڈیز)میں پی ایچ ڈی کرنے والی خواہر معصومہ جعفری صاحبہ ہوں گی جو مکتب اہل بیت (ع) کی تعلیمات کی روشنی میں تربیت اولاد کے متعلق مختلف ذیلی موضوعات پر ایک گھنٹہ لیکچر دیں گی،جن میں دانشمندی، صبر و تحمل، خود اعتمادی، تجسس، بلند ہمتی، اجتماعی کام اورباہمی تعاون، مستقبل کی امید، کام اور فعالیت ، مطالعہ کی عادت ، جدت و مہربانی اور منصوبہ بندی وغیرہ شامل ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16408