12

سب سے بڑی قدرت اتحاد اور سب سے بڑی کمزوری انتشار ہے/شہید ضیاء الدین اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے حامی تھے، علامہ ڈاکٹر شبیر فصیحی

  • News cod : 9224
  • 28 ژانویه 2021 - 21:02
سب سے بڑی قدرت اتحاد اور سب سے بڑی کمزوری انتشار ہے/شہید ضیاء الدین اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے حامی تھے، علامہ ڈاکٹر شبیر فصیحی
جامعہ روحانیت گلگت، بلتستان، نگر، استور اور آل احمد فاونڈیشن و خانوادہ شہداء کے زیر اہتمام شہید سید ضیاء الدین رضوی اور ان کے رفقاء کی برسی اور دیگر شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عظیم الشان تعزیتی اجتماع حسینیہ بلتستانیہ قم ایران میں منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان بھر کے علماء، طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت گلگت، بلتستان، نگر، استور اور آل احمد فاونڈیشن و خانوادہ شہداء کے زیر اہتمام شہید سید ضیاء الدین رضوی اور ان کے رفقاء کی برسی اور دیگر شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عظیم الشان تعزیتی اجتماع حسینیہ بلتستانیہ قم ایران میں منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان بھر کے علماء، طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
برسی کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شبیر حسین فصیحی نے آیات قرآنی اور احادیث معصومین علیہم السلام کی روشنی میں مقام و عظمت شھداء اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شھداء کا اس مقام پر پہنچنا انتخاب الھی تھا کہ جس کا استحقاق شھداء نے اخلاص عمل سے حاصل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی قدرت اتحاد اور سب سے کمزوری انتشار ہے سیاسی، سماجی اور اجتماعی حوالے سے اتحاد و اتفاق نہ ہونے کے باعث آج ملک بھر میں ہم مسائل کا شکار ہیں۔ جب تک ملی یکجہتی کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا، تب تک بنیادی حقوق کا حصول ناممکن ہے۔

تصویری رپورٹ|قم میں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع

علامہ ڈاکٹر شبیر فصیحی نے مزید کہا کہ علامہ شہید ضیاء الدین رضوی محسن ملت تھے، انہوں نے عوم کی ترجمانی میں اپنی جان قربان کی، شہید ضیاء الدین سیاسی لیڈر نہیں بلکہ روحانی لیڈر تھے، زندگی کے ہر موڑ میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا، یہی وجہ تھی کہ شہید ضیاء الدین رضوی گلگت بلتستان کے محافظ اور استحکام پاکستان کی ضمانت تھے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ گلگت بلتستان میں نصاب تعلیم کو تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول بنانے کیلئے انتھک محنت اور کاوشیں کیں۔ شہید اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے حامی تھے اور علاقہ میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں لازوال کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ضیاء الدین رضوی زمانہ شناس اور وظیفہ شناس عالم دین تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9224