5

مظلوم کشمیری عوام پچھلے کئی سالوں سے ظلم کی چکی میں پس رہی ہے، علامہ مرید نقوی

  • News cod : 9699
  • 06 فوریه 2021 - 0:55
مظلوم کشمیری عوام پچھلے کئی سالوں سے ظلم کی چکی میں پس رہی ہے، علامہ مرید نقوی
مدینة العلم مدارس یورپ کے سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پہ ایک بیان میں کہا کہ مظلوم کشمیری عوام پچھلے کئی سالوں سے ظلم کی چکی میں پس رہی ہے ان کی مدد کرنے کے بجائے تمام انسانی حقوق کے ذمہ دار ادارے اور تنظیمیں سکوت اختیار کیے ہوئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعة المنتظر لاہور کے ناظم اعلی اور مدینة العلم مدارس یورپ کے سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پہ ایک بیان میں کہا کہ مظلوم کشمیری عوام پچھلے کئی سالوں سے ظلم کی چکی میں پس رہی ہے ان کی مدد کرنے کے بجائے تمام انسانی حقوق کے ذمہ دار ادارے اور تنظیمیں سکوت اختیار کیے ہوئے ہیں ہمیں لگتا تھا شاید او آئی سی کچھ کردار اداء کرے گی مگر وہ بھی بے حس اور ساکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف بیان بازی سے مسائل حل نہیں ہوتے جب تک عملی اقدامات نا کیے جائے ظالم کے ظلم پہ چپ رہنے سے انسان ظالم کا ساتھی شمار ہوتا ہے۔ہماری تمام انسانی حقوق کے ذمہ دار اداروں تنظیموں اور خصوصا امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر ایک ہو جائے تاکہ انسانیت کا قتل عام بند ہو سکے اور خطے میں امن و امان قائم ہو۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9699