























انجمنِ علمائے اسلام لبنان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت آیت الله امام سید علی خامنہ ای کا امریکی صدر کے ایرانی ایٹمی صنعت پر بمباری کے جھوٹے دعوؤں سے متعلق بیان کہ جس میں آپ نے فرمایا تھا: یہ بات محض ایک وہم ہے اور انہیں اسی وہم و گماں میں رہنے دیں؛ یہ صرف خواب کی حد تک باقی رہے؛ کہا کہ یہ ایسے بیانات ہیں جو اطمینان اور فخر کا باعث ہیں اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام چیلنجوں کے مقابلے میں مضبوطی سے کھڑا ہے
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما نے نواب شاہ سندھ میں آئی ایس او کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو منافقین فلسطین اور غزہ کے شہداء کے ساتھ خیانت کرکے امریکہ و اسرائیل کے حواری بنے، وہ غدار ہیں اور ان کے احتساب کا وقت قریب آ چکا ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین علیزاده موسوی نے کہا کہ آج کے دور میں دشمن نے اطلاعات اور میڈیا پر غلبہ حاصل کر رکھا ہے، اس میڈیا انحصار کو توڑنا اور اسلامی مراکز کو میڈیا کی دنیا میں مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے
جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ذیلی ادارے مکاتب اثنا عشریہ شعبۂ مکاتب کے زیرِ اہتمام حوزہ علمیہ اثنا عشریہ میں ضلعی سطح پر قرآن و دینیات کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا
وقف املاک پر ناجائز قبضوں کے خلاف درگاہ حضرت عباس لکھنؤ میں احتجاجی اجلاس، علماء اور انجمنوں کی بڑی تعداد میں شرکت
رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ ایرانی نوجوانوں کی کامیابیاں دشمن کی سرد جنگ کا سب سے مؤثر جواب ہیں، امریکی صدر کے دورۂ مقبوضہ فلسطین کا مقصد مایوس صہیونیوں کو حوصلہ دینا تھا
آیت اللہ تحریری نے کہا کہ قرآن کریم صرف پڑھنے کے لیے نازل نہیں ہوا بلکہ اس کا مقصد انسان کے باطن کی پاکیزگی اور زندگی میں الہی معارف کا نفاذ ہے، تمام قرآنی سرگرمیوں کا محور کا تزکیہ و تربیت ہونا چاہیے
قم المقدسہ کے امام جمعہ آیت اللہ سید محمد سعیدی نے کہا کہ امریکہ کی باتوں میں آنے کا مطلب ذلت اور تسلیم ہے، کیونکہ وہ صلح کے نام پر ایران کو کمزور کرنا چاہتا ہے، ایران کی اصل طاقت ایمان، خود انحصار معیشت اور عوامی اتحاد میں ہے۔
حوزہ علمیہ امام صادقؑ واشی نوی ممبئی کے طلاب نے مدرسے کے پرنسپل حجت الاسلام مولانا محمد حسین ناصری کے ہمراہ سابقہ نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور سے خصوصی ملاقات کی۔
کیوں ظالموں کی زندگی زیادہ آرام دہ نظر آتی ہے؟ کیوں گناہگار اور ظالم لوگ کم مشکلات میں مبتلا نظر آتے ہیں اور اُن […]