زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ
























سکردو؛ رہبرِ شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، رہبرِ شہید کی شہادت نے عالمی استکبار کے فریب کو بے نقاب کیا، مقررین حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو بلتستان قرآن خوانی اور ایک باوقار و روح پرور مجلسِ ترحیم کا انعقاد،
"حوزہ ٹائمز" خبر رساں ادارہ بہت جلد "وفاق ٹائمز" کے عنوان سے دنیا بھر سے دینی،ثقافتی اور معاشرتی خبروں کو کوریج کرے گا،ابراہیم صابری چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری نے ایک بیان میں کہا کہ "حوزہ ٹائمز" علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کے حکم پر اشیاء ممالک خاص طور پر برصغیر کے حوزہ ہائے علمیہ کی ترجمانی کے لیے وجود میں لایا گیا تھا اور یہ خبر رساں ادارہ کچھ مہینوں سے "حوزہ ٹائمز" کے عنوان سے نمونے کے طور پر سرگرمیاں سرانجام دے رہا تھا.
گذشتہ سال عراق میں امریکی دہشتگردی کے نتیجہ میں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس اور ان کے رفقاءکی پہلی برسی جامعتہ المنتظر میںمنائی گئی۔
صغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری قمر عباس غدیری نے شہید قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس کی برسی کے موقع پہ تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی پورے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک معروف، مضبوط، قوی اور بہادر کمانڈر تھے، جن کی شہادت امریکی حکومت کے لئے دنیا بھر میں ذلت اور رسوائی کا موجب بن گئی۔ عالمی دہشتگرد اس عظیم محافظ انسانیت کا مقابلہ نہیں کرسکا۔
حوزہ ٹائمز | علامہ محمدتقی مصباح یزدی نے نظام ولایت وحکومت اسلامی کے مستحکم ستون،اورمعلم اخلاق کے ساتھ ساتھ عصرحاضرکے مغربی ممالک سے اٹھنے والے سوالات کےجوابات میں کوئی کسرباقی نہ رکھی
حوزہ ٹائمز | شہید سلیمانی دنیائے اسلام کے ایک عظیم مجاہد اور مقامات مقدسہ کے نڈر مدافع تھے۔ استکباری و صیہونی قوتیں انہیں ایک تیز دھار ننگی تلوار سے زیادہ خطرناک سمجھتی تھیں
حوزہ ٹائمز | آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر رھبر معظم سید علی خامنه ای، تمام مراجع عظام، حوزات علمیه، اور انکے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ھیں
مرکزی رابطہ سیکٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید محمد نجفی نے عالم تشیع کے عظیم عالم ، فیلسوف، استاد عرفان و اخلاق آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ؒ کے اچانک انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی فلاسفر، انقلاب اسلامی کے حامی اور ایران کی ممتاز علمی شخصیت جنہوں نے ساری زندگی اسلام اور انقلاب کی خدمت اور تعلیمات اہل بیت(ع) کو عقلی اور منطقی دلائل کے ساتھ بیان کرنے میں صرف کر دی، مرحوم آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کی دین مبین کے کئے کی گئی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے عالم تشیع کے عظیم عالم ، فیلسوف، استاد عرفان و اخلاق آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ؒ کے اچانک انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔