اسلام

13ژوئن
صدارتی الیکشن 2021 ، آخری مباحثہ، کس امیدوار نے کیا کہا؟

صدارتی الیکشن 2021 ، آخری مباحثہ، کس امیدوار نے کیا کہا؟

ساتوں امیدواروں نے عوامی مسائل اور مطالبات کے حوالے سے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے، ایک دوسرے کے پروگراموں پر تنقید کی اور اپنے اپنے لائحہ کو بیان کرتے ہوئے عوام سے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

12ژوئن
خاتون جنت کی حیات طیبہ مسلم خواتین کے لئے اسوہ حسنہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

خاتون جنت کی حیات طیبہ مسلم خواتین کے لئے اسوہ حسنہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو مغربی تہذیبی یلغار سے اپنی نوجوان نسل کو بچاتے ہوئے دین مقدس اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرانا ہوگا۔ مغربی ثقافت کے شب خون نے مسلمان معاشرے سے عفت پاکدامنی حیا اور غیرت جیسے اعلی انسانی اقدار کو چھینا ہے۔ حضرت سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آل محمد سے اپنی مودت کا ثبوت دیتے ہوئے ہمیں اپنی بیٹیوں کو سیدہ فاطمہ الزہراء کا پیروکار بنانا ہوگا۔ خاتون جنت کی حیات طیبہ مسلم خواتین کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔

03ژوئن
امام خمینیؒ کی شخصیت اور امت مسلمہ کی حالت زار

امام خمینیؒ کی شخصیت اور امت مسلمہ کی حالت زار

اگر رہبر انقلاب اسلامی حضرت روح اللہ الموسوی امام خمینیؒ کی شخصیت کا عمیق تجزیہ کیا جائے تو ہمیں نظر آئے گا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں معاشی، سیاسی، اقتصادی اور دیگر بنیادوں پر آنے والے انقلابات اکثر مواقع پر انقلاب کے رہبر کے منظر سے ہٹنے کے بعد تدریجاً زوال کا شکار ہوئے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ اس انقلاب کی قیادت نے انقلاب تو برپا کردیا ہو لیکن اس کے ذریعہ عوام کیلئے کوئی مستقل نظام نہ چھوڑا ہو یا پھر متبادل قیادت فراہم نہ کی ہو جس کی وجہ سے وہ انقلاب اس شخصیت کے ساتھ ہی زوال پذیر ہوگئے۔

01ژوئن
تربیت اولاد کے انمول اصول

تربیت اولاد کے انمول اصول

خدا کی طرف سے جتنے بھی انبیاء علیہم السلام تشریف لائےہیں وہ سب انسان کی تربیت اورانسان سازی کے لئے آئے ہیں۔ اسلامی تربیت کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں انسان کی تمام ضرورتوں کو مد نظر رکھا گیا ہے خواہ مادی ہوں یا معنوی، جسمانی ہوں یا روحانی۔

30می
آیات عظام مکارم شیرازی اور جعفر سبحانی کی خصوصی ملاقات+تصاویر

آیات عظام مکارم شیرازی اور جعفر سبحانی کی خصوصی ملاقات+تصاویر

28 مئی کی صبح کو آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے آیت اللہ مکارم کی صحتیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سلامتی اور طول عمر کے لئے دعا کی۔

25می
وزیر اعظم عمران خان سے اسلامی نظریاتی کونسل کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے اسلامی نظریاتی کونسل کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے ہی کمزور طبقے کو طاقتور بنایا، خواتین کو حقوق مہیا کئے۔اسلام کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی انصاف کا نظام رائج ہو سکتا ہے اور ہم کرپشن سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

23می
فلسطین کی کامیابی آپ کی حمایت و مدد کی مرہون منت ہے: فلسطینی رہنما کا رہبر انقلاب اسلامی کے نام اہم تہنیتی پیغام

فلسطین کی کامیابی آپ کی حمایت و مدد کی مرہون منت ہے: فلسطینی رہنما کا رہبر انقلاب اسلامی کے نام اہم تہنیتی پیغام

اس تاریخی فتح کے موقع پر میں آپ کا اور سپاہ قدس میں اپنے بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا

22می
فلسطینیوں نے ہزاروں راکٹ مار کر اپنے دشمن کو یہ سمجھا دیا کہ تمہاری آئرن ڈوم بھی تمہیں نہیں بچا سکتی، علامہ شبیر میثمی

فلسطینیوں نے ہزاروں راکٹ مار کر اپنے دشمن کو یہ سمجھا دیا کہ تمہاری آئرن ڈوم بھی تمہیں نہیں بچا سکتی، علامہ شبیر میثمی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور امام جمعہ مسجد بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ فلسطین والوں نے کیسا بھرپور جواب دیا۔ لوگ چھوٹے مولوی کے خلاف باتیں کرتے ہیں تاکہ بڑوں تک پہنچ سکیں۔ لیکن جو تقویٰ والا ہوتا ہے ان کے راستے کھلتے جاتے ہیں۔ امام خمینی، رہبر معظم اور مراجع عظام کا تقوی ہے کہ آج فلسطینیوں نے ہزاروں راکٹ مار کر اپنے دشمن کو یہ سمجھا دیا کہ تمہاری آئرن ڈوم بھی تمہیں نہیں بچا سکتی۔ ان کے ہسپتال بھرے ہوئے ہیں، لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگ رہے ہیں۔ میری اطلاع کے مطابق ان کے ایک منسٹر بھی بھاگ چکے ہیں۔ یہ لوگ بزدل ہیں، ان کے سامنے اسلحہ سے زیادہ ایمان کارگر ہے۔

20می
اسلام کی حقیقی نشانیوں سے نفرت کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

اسلام کی حقیقی نشانیوں سے نفرت کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

انہوں نے کہا کہ ایک صدی قبل سرزمین حجاز پر ظلم و بربریت کا جو سیاہ باب رقم کیا ہے یہ اس خیانت کاری کا تسلسل ہے جو چودہ سو سالوں سے خانوادہ رسول ص اور محبان اہلبیت ع کے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے۔آل رسول کو شہید کرکے ان کے مزارات کو مسمار کرنا خارجیوں اور ناصبیوں کے ہتھکنڈے رہے ہیں۔اسلام کی حقیقی نشانیوں سے نفرت کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔