اسلام

28ژوئن
حوزہ علمیہ کے سرپرست کی آیت اللہ العظمی مکارم سے ملاقات

حوزہ علمیہ کے سرپرست کی آیت اللہ العظمی مکارم سے ملاقات

مختلف مذاہب کے درمیان ایک بڑا مسئلہ ان کے نظریات کا اختلاف اور اختلاف رائے ہے جسے اس طرح کے دوروں اور ملاقاتوں سے کم بلکہ ختم کیا جا سکتا ہے۔

04آوریل
اسلام کا مفہوم اور اسکی حقیقت پُرامن معاشرے کی فضا ہموار کئے رہنا ہے، آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی

اسلام کا مفہوم اور اسکی حقیقت پُرامن معاشرے کی فضا ہموار کئے رہنا ہے، آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی

اسلام انسان کو سب سے پہلے از لحاظ انسان دیکھتا ہے اور نجف اشرف میں موجود مرجعیت نے اسی پر ماضی میں بھی کام کئے ہیں اور مستقبل میں بھی ہم اسی پر عمل پیرا رہیں گے

09مارس
سانحہ پشاور ملک کے امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سبوتاز کرنے کی کوشش ہے، ملی یکجہتی کونسل

سانحہ پشاور ملک کے امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سبوتاز کرنے کی کوشش ہے، ملی یکجہتی کونسل

اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے کہا کہ اسوقت ہمیں ہم آہنگی اور اتحاد و اتفاق کی ازحد ضرورت ہے۔ دشمن نے بنیادی طور پر شیعہ سنی ہم آہنگی کی فضا کو نشانہ بنا کر ملک میں فرقہ وارانہ جذبات کو ابھارنے کی کوشش کی ہے۔

08مارس
اسلام ہی عورت کے تحفظ اور حقوق کا ضامن ہے، محمد حسین محنتی

اسلام ہی عورت کے تحفظ اور حقوق کا ضامن ہے، محمد حسین محنتی

یوم حقوق نسواں کے موقع پر اپنے پیغام میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ مادر پدر آزادی، کھلونا اور کاروبار و اشتہار کا زینت بنانے سے نہیں، بلکہ حیا و حجاب کے کلچر کو فروغ دینے سے ہی عورت کو تحفظ اور عزت و احترام کا مقام مل سکتا ہے۔

04مارس
ایرانی دینی مدارس کی جانب سے مسجد امامیہ پشاور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ایرانی دینی مدارس کی جانب سے مسجد امامیہ پشاور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے مسجد امامیہ پشاور میں نمازیوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ پاکستانی حکومت مظلوم عوام کی حمایت کرتے ہوئے دھشت گردوں کی نابودی کے لئے ٹھوس اقدام اٹھائے تاکہ مظلوم عوام کا تحفظ یقینی ہو اور مسلمانوں کے دینی اجتماعات ان وحشی دھشت گردوں کے ظلم و بربریت سے محفوظ رہے۔

18فوریه
عرب ممالک میں اسرائیلی اثرورسوخ پر تشویش ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

عرب ممالک میں اسرائیلی اثرورسوخ پر تشویش ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

حافظ ریاض نجفی نے کہا اللہ تعالیٰ نے حق و انصاف اور عدالت کے قیام کے لئے انبیاءؑ کے ساتھ کتابوں کو بھی نازل فرمایاتاکہ سب کے ساتھ انصاف کا برتاﺅ کیا جائے، گھر والوں حتیٰ کہ اپنے ساتھ بھی انصاف کیا جائے یعنی ایسا نہ ہو کہ غلط کاریوں کی بنا پر سزا بھگتنا پڑے۔

15فوریه
اسلام کسی کو ناحق مارنے کی اجازت نہیں دیتا، صاحبزادہ حامد رضا

اسلام کسی کو ناحق مارنے کی اجازت نہیں دیتا، صاحبزادہ حامد رضا

چیئرمین قرآن بورڈ اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مذہبی نعرے لگانے والے ضروری نہیں مذہبی حلقوں سے وابستگی رکھتے ہوں۔ چند لوگوں کے گمراہ کن رویہ کی وجہ سے ملک اور دین بدنام ہو رہا ہے، عوام آئین کے تحت قانون کی پاسداری کریں۔

14ژانویه
پاکستان کے آئین سے متصادم غیر اسلامی قوانین بن اور فیصلے ہو رہے ہیں،صاحبزادہ ابو الخیر زبیر

پاکستان کے آئین سے متصادم غیر اسلامی قوانین بن اور فیصلے ہو رہے ہیں،صاحبزادہ ابو الخیر زبیر

ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ گھریلو تشدد بل کے حوالے سے وزیراعظم نے یقین دہانی کروانے کے باجود سیکولر بل پاس کروایا۔ لاہور کی عدالت نے فیصلہ کیا کہ عدت میں نکاح جائز ہے، کراچی میں اجازت کے ساتھ بننے والی مسجد کو ڈھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ انتہائی تشویش ناک فیصلے اور اقدامات ہیں۔

28دسامبر
یورپی یونین کی طرح اسلامی یونین کی تشکیل تقریب مذاہب اسلامی کا خواب ہے، آیت اللہ شہریاری

یورپی یونین کی طرح اسلامی یونین کی تشکیل تقریب مذاہب اسلامی کا خواب ہے، آیت اللہ شہریاری

اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یورپ کے اتحاد کیوجہ دنیاوی مفادات اور معیشت ہے۔