اسلام

25فوریه
13 رجب “یوم پدر” کی مناسبت سے ایران سمیت مختلف ممالک میں تقریبات جاری

13 رجب “یوم پدر” کی مناسبت سے ایران سمیت مختلف ممالک میں تقریبات جاری

مولود کعبہ، جانشین پیغمبر، فاتح خیبر و خندق، مولائے متقیان، مولی الموحدین، مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطاب علیہ الصلواۃ و السلام کی ولادت باسعادت کے دن کو اسلامی جمہوریہ ایران میں "والد یا پدر" کے دن کے طور پر شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے۔ اس روز بچے اپنے والد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہیں، تحفے اور تحائف دیتے ہیں اور انکی انتھک محنت کی قدردانی کرتے ہیں۔

25فوریه
حضرت علی ؑکی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

حضرت علی ؑکی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

علامہ سید ساجد علی نقوی نے13رجب کو پہلے امام حضرت علی ؑ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر کہا کہ خدا تعالی اور پیغمبر اکرم پر ایمان رکھنے والوں کے لئے 13 رجب المرجب کا دن بہت بڑی خوشی کا دن ہے کیونکہ اس دن نفس رسول ‘ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کعبے کے اندر متولد ہوئے۔ رسول اکرم نے خاص عنایات اور توجہ کے ساتھ خالص انداز میں آپ کی تربیت فرمائی ۔

22فوریه
حرم امام رضا علیہ السلام میں ڈاکٹرجلال الدین حکمت کی یاد میں تقریب

حرم امام رضا علیہ السلام میں ڈاکٹرجلال الدین حکمت کی یاد میں تقریب

انڈونیشیا میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام عبد المجید حکیم الہی نے تقریب سے خطاب میں جنوب مشرقی ایشیا خاص طور پر انڈونیشیا میں اسلام کی آمد، ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی سرگرمیوں اور اسی طرح انڈویشیا نیز جنوب مشرقی ایشیا میں اہل بیت علیھم السلام کی تعلیمات کی ترویج میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی ۔

15فوریه
پاکستان میں مشہور جرمن بلاگر مسلمان ہوگئے

پاکستان میں مشہور جرمن بلاگر مسلمان ہوگئے

مختلف شہروں کا سفر کرنے والا جرمن بلاگر نے پاکستان میں ایک سال گزارنے کے بعددین اسلام سے متأثر ہو کر اسلام قبول کیا ہے۔

13فوریه
ویلنٹائن ڈے کے نام پر قوم کو غیر محسوس انداز سے مغربی ثقافت کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے، رکن پنجاب اسمبلی

ویلنٹائن ڈے کے نام پر قوم کو غیر محسوس انداز سے مغربی ثقافت کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے، رکن پنجاب اسمبلی

ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نےکہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر قوم کو غیر محسوس انداز سے مغربی ثقافت کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔نظریہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے مادر وطن میں اسلامی تعلیمات سے متصادم ایسی کسی غیر ملکی رسم یا تہذیب و ثقافت کی قطعاً گنجائش نہیں.

12فوریه
تبلیغ کے لئے سختی نہیں ،نرمی موثر ہوتی ہے، قرآن انسانوں کے دلوں میں خوف و خشیت پیدا کرتا ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

تبلیغ کے لئے سختی نہیں ،نرمی موثر ہوتی ہے، قرآن انسانوں کے دلوں میں خوف و خشیت پیدا کرتا ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری نبی اور قرآن آخری کتاب ہے، جو ہمیشہ کے لئے ہیں۔ تبلیغ کے لئے سختی نہیں بلکہ نرمی موثر ہوتی ہے۔

10فوریه
انقلاب اسلامی ایران عالم اسلام اور انسانیت کا ترجمان انقلاب ہے، سربراہ مجمع  طلاب سکردو بلتستان

انقلاب اسلامی ایران عالم اسلام اور انسانیت کا ترجمان انقلاب ہے، سربراہ مجمع طلاب سکردو بلتستان

حجۃ الاسلام والمسلمین محمد نذیر عرفانی نے انقلاب اسلامی کے 42ویں سالگِرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی جن اہداف کے لئے برپا کیا گیا وہ ایسے ہیں کہ جس پر پوری امت مسلمہ متحد و متفق ہے ،انقلاب کے لئے عوامی جدوجہد کاجو طریقہ کار اختیارکیا گیا، اس سے استفادہ کرکے دنیا کے دوسرے خطوں میں بھی اسی قسم کی کوششیں کی جا سکتی ہیں.

06فوریه
ایران میں مزارات کے متولیوں اور منتظمیں کا چوتھا اجلاس، حرم امام رضا (ع) کے خلاف مجرمانہ امریکی پابندیوں کی شدید مذمت

ایران میں مزارات کے متولیوں اور منتظمیں کا چوتھا اجلاس، حرم امام رضا (ع) کے خلاف مجرمانہ امریکی پابندیوں کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس روضوں اور مزارات کے متولیوں اور منتظمیں کا چوتھا اجلاس جمعرات کو امام علی رضا(ع) کے حر م میں منعقد ہوا،اس اجلاس کے شرکا نے جرائم پیشہ امریکہ کی طرف سے آستان قدس رضوی اور اس مقدس آستانہ کے متولی پر لگائی جانے والی مجرمانہ پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشترکہ طور پر مذمتی بیان جاری کیا۔

04فوریه
دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی جانب سے حرم کریمہ اہلبیت ع میں “پاکستان میں نظام ولایت فقیہ کی ترویج میں فرزندان زہرا س کا کردار” کے عنوان سے اہم علمی نشست کا انعقاد

دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی جانب سے حرم کریمہ اہلبیت ع میں “پاکستان میں نظام ولایت فقیہ کی ترویج میں فرزندان زہرا س کا کردار” کے عنوان سے اہم علمی نشست کا انعقاد

محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی نظام ولایت فقیہ کی ترویج کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے موسسہ امام المنتظر قم کے پرنسپل اور وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے محسن ملت علامہ صدر حسین نجفی نے آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم کی وفات کے بعد پاکستان میں امام خمینی کی مرجعیت کو متعارف کروانے میں بنیافی کردار ادا کیااور سب سے پہلے ان کی توضیح المسائل کا اردو زبان میں ترجمہ کیا.