فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں، وفا ق المدارس الشیعہ
بزرگ عالم دین آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی نے آیت اللہ اعرافی کے نام ایک پیغام میں مقاومتی محاذ کے لیے ایران کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کی بصیرت نے مغربی سیاست کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔
مدرسہ الامام المنتظر (عج) قم ایران کے پرنسپل حجت السلام سید محمد حسن نقوی نے 15 رمضان یوم ولادت انہوں نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام جب منصب امامت پر فائز ہوئے تو امت مسلمہ کے کئی پیچیدہ معاملات آپ کے سامنے تھے، جنہیں آپ نے انتہائی بصیرت اور سمجھداری کے ساتھ حل کیا، امام علی (ع) کی سیرت کے مطابق آپ ظالموں سے جہاد کرتے رہے .
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے10رجب کو نویں امام محمد تقی ؑ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر کہا ہے کہ آپ ؑ کو اپنے اجداد رسول اکرم اور آئمہ اطہار کے مشن اور تعلیمات کو اگرچہ مختصر عرصے کے لیے آگے بڑھانے کا موقع ملالیکن یہ مختصر عرصہ بھی تاریخ میں انمٹ نقوش رقم کر گیا اور ہر قسم کے سنگین حالات میں فریضہ امامت انتہائی ذمہ داری، حکمت عملی اور بصیرت کے ساتھ انجام دیا۔
لبنانی سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی کے اسپیکر آیت اللہ عبد الامیرقبلان نے انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے،اشارہ کیا کہ انقلاب اسلامی نے حق کا پرچم بلند کیا اور امام خمینی(رح) کے رہنما اصولوں اور طریقہ کار پر عمل پیرا ہوکر اسلامی شریعت اور طرز زندگی کو زندہ کیا۔