10

صلح امام حسنؑ امامؑ کی زندگی کا ایک پہلو ہے جبکہ آپ کی پوری زندگی مسلمانوں کے لئے اسوہ ہے، علامہ سید محمد حسن نقوی

  • News cod : 16339
  • 28 آوریل 2021 - 15:36
صلح امام حسنؑ  امامؑ کی زندگی کا ایک پہلو ہے جبکہ آپ کی پوری زندگی مسلمانوں کے لئے اسوہ ہے، علامہ سید محمد حسن نقوی
مدرسہ الامام المنتظر (عج) قم ایران کے پرنسپل حجت السلام سید محمد حسن نقوی نے 15 رمضان یوم ولادت انہوں نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام جب منصب امامت پر فائز ہوئے تو امت مسلمہ کے کئی پیچیدہ معاملات آپ کے سامنے تھے، جنہیں آپ نے انتہائی بصیرت اور سمجھداری کے ساتھ حل کیا، امام علی (ع) کی سیرت کے مطابق آپ ظالموں سے جہاد کرتے رہے .

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،مدرسہ الامام المنتظر (عج) قم ایران کے پرنسپل حجت السلام سید محمد حسن نقوی نے 15 رمضان یوم ولادت حضرت امام حسنؑ کے موقع پر کہا کہ امام حسن علیہ السلام جوانان جنت کے سردار ہیں۔ آپ کے علم‘ حلم‘ جلالت اور کرامت میں عکس رسول اکرمؐ واضح طور پر نظر آتا ہے۔ آپ نے جس انداز میں ظاہری زندگی بسر فرمائی اور امن و اخوت اور صلح و محبت کی لاثانی روایات قائم کیں ان سے سیرت رسولؐ کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام جب منصب امامت پر فائز ہوئے تو امت مسلمہ کے کئی پیچیدہ معاملات آپ کے سامنے تھے، جنہیں آپ نے انتہائی بصیرت اور سمجھداری کے ساتھ حل کیا، امام علی (ع) کی سیرت کے مطابق آپ ظالموں سے جہاد کرتے رہے اور مظلوم کے مددگار بنے رہے، صلح امام حسن ؑ امام کی زندگی کا ایک پہلو ہے جبکہ آپ کی پوری زندگی مسلمانوں کے لئے اسوہ ہے، تاہم بدقسمتی سے امامؑ کے نقش زندگی تاحال پنہاں ہیں جبکہ صلح کا پہلو بھی ایک تشنہ طلب موضوع ہے۔

مدیر مدرسہ الامام المنتظر قم نے آخر میں کہاکہ موجودہ پرفتن دور اور سنگین حالات میں ہمیں باہمی فروعی و جزوی اختلافات کو پس پشت ڈال کر سینکڑوں مشترکات کو سامنے رکھتے ہوئے پیغمبر اکرم ؐ اور خاندان رسالت کے اسوہ پر عمل پیرا ہوکر امن‘ محبت‘ رواداری‘ تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا اور علم و حلم‘ عقل و شعور‘ تدبر و تحمل اور اخوت و یگانگت کی راہ پر چل کر خداوند تعالی اور خاتم الانبیاء کی خوشنودی حاصل کرنا ہوگی صرف اسی صورت میں دنیوی و اخروی نجات ممکن ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16339