صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























علامہ سید ساجد علی نقوی نے5رجب المرجب کو دسویں امام حضرت علی نقی ؑ کے یوم ولادت کے موقع پر کہاہے کہ حضرت علی نقی الہادی ؑ نے انتہائی مشکل اور نامساعد حالات میں دین اسلام کی حفاظت اورترویج و اشاعت کے ساتھ ساتھ جہاں انفرادی اور ذاتی زندگی میں انسانوں کی رہنمائی فرمائی وہاں اجتماعی طرز زندگی اور نظام حکومت جیسے معاملات میں بھی لوگوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کوہ پیما علی سدپارہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ان کے لواحقین سے تعزیت کی ان کا کہنا تھا کہ علی سدپارہ پاکستان کا ہیرو ہے ان کی وطن سے محبت قابل فخر ہے۔
وفاق والمدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ افضل حیدری نے قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو محمد علی سدپارہ کی غیرمعمولی کارکردگی پر فخر ہے، انکی ملک کیلئے کامیابیوں کو سنہری حروف میں یاد رکھا جائیگا۔
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مرحوم محمدعلی سدپارہ بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیماہونےکےساتھ ساتھ ایک محبِ وطن انسان تھے۔امیدکرتاہوں کہ اپنےعلاقہ کی ترقی کاجوخواب انہوں نےدیکھاتھاوہ ان کی خدمات کےصلہ کےطورپرحکومت ضرورپوراکرےگی۔
انہوں نے کہا کہ محمد علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ کو سول اعزازت سے نوازے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کو اسکردو ائیر پورٹ کا نام محمد علی سدپارہ سے منسوب کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور ان کے نام سے کوہ پیمائی کے لئے اسکول قائم کیا جائے گا۔
پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی میں مصروف تھے اور اس مہم جوئی میں ان کے ساتھ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ سمیت غیر ملکی کوہ پیما بھی تھے۔
دہشتگرد تکفیری و صیہونی ٹولے داعش نے ایک بیان جاری کر کے یمن میں مصروف جنگ سعودی اتحاد کے ساتھ تعاون اور انصار اللہِ یمن کے ساتھ اعلان جنگ کر دیا ہے۔
قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں جبل مکبر کے مقام پر ایک جارحانہ کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کردیا۔
وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر جلال الدین رحمت اتحادبین المسلمین کے بہت بڑے حامی تھے اور انڈینیشیا میں مذہبی ہم آہنگی کوبرقراررکھنے میں لازوال کرداراداکیا۔ اور مرحوم وسیع القلب ، باہمت اور ایک پروقار شخصیت کے مالک تھے۔