وفاق

15ژانویه
آئی ایس او پاکستان نے سال ِ رواں کواحیائے علم و عمل و استحکام تنظیم کے عنوان سے منانے کا اعلان کردیا

آئی ایس او پاکستان نے سال ِ رواں کواحیائے علم و عمل و استحکام تنظیم کے عنوان سے منانے کا اعلان کردیا

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس عاملہ کے بعد مرکزی صدر کی سربراہی میں مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکا نے سال رواں کواحیائے علم و عمل و استحکام تنظیم کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے ۔

15ژانویه
حیدر آباد انڈیا میں 462 سالہ قدیم تاریخی درگاہ “کوہِ امام ضامن” کی مرمت اور تزئین

حیدر آباد انڈیا میں 462 سالہ قدیم تاریخی درگاہ “کوہِ امام ضامن” کی مرمت اور تزئین

کوہ امام ضامن جسے کوہ امام پہاڑی بھی کہا جاتا ہے ، اموگوڑہ ، سنیک پوری میں واقع ایک 462 سالہ قدیم خوبصورت درگاہ ہے ۔ مقامی لوگوں اور کسی بھی مذہب کے عقیدت مندوں کے لیے قدرتی پہاڑی کے درمیان یہ صاف ستھری اور نفیس درگاہ بڑی سکون کی جگہ ہے جہاں انہیں بڑا روحانی سکون حاصل ہوتا ہے ۔ شائد یہی وجہ ہے کہ تمام مذاہب اور عقیدوں کے لوگ صدیوں سے کوہ امام ضامن آرہے ہیں ۔

15ژانویه
قم میں ہیئت سید الشہداء کے زیر اہتمام  ایام فاطمیہ کے سلسلے کی پہلی مجلس عزاء منعقد

قم میں ہیئت سید الشہداء کے زیر اہتمام ایام فاطمیہ کے سلسلے کی پہلی مجلس عزاء منعقد

قم ایران میں ہئیت سیدالشہدا العالمیہ کی جانب سے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے ایام (ایام فاطمیہ) کی مناسبت سے تین روزہ مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

15ژانویه
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں ایام فاطمیہ کے سلسلے کی پہلی مجلس عزاء منعقد

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں ایام فاطمیہ کے سلسلے کی پہلی مجلس عزاء منعقد

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی میں پہلی شب کی عزاداری ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے شرکت کی۔

14ژانویه
ہیراجو شناخت سے پہلےگم ہوا

ہیراجو شناخت سے پہلےگم ہوا

وفاق ٹائمز | ہیرے کی قدر تب ہی ہوتی ہے کہ جب اس کی شناخت ہوجاے۔شناخت نہ ہو تو ہیرا بھی عام پتھر سا ہوکر رہ جاتاہے۔

14ژانویه
بین المذاہب شادی: جوڑا اگر نہیں چاہتا تو ان کی تفصیلات عام نہ کی جائیں،الہ آباد ہائی کورٹ انڈیا

بین المذاہب شادی: جوڑا اگر نہیں چاہتا تو ان کی تفصیلات عام نہ کی جائیں،الہ آباد ہائی کورٹ انڈیا

لکھنو: اتر پردیش میں بین المذاہب شادیوں کے رجسٹریشن کے حوالہ سے الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے شادیوں سے قبل نوٹس چسپاں کرنے اور اس پر اعتراضات طلب کرنے کو غلط قرار دیا ہے۔ عدالت نے اسے آزادی اور رازداری کے بنیادی حق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

14ژانویه
مسئلہ فلسطین و کشمیر کو نوجوانوں میں زندہ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پروفیسر ڈاکٹر شکیل فاروقی

مسئلہ فلسطین و کشمیر کو نوجوانوں میں زندہ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پروفیسر ڈاکٹر شکیل فاروقی

جامعہ کراچی سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل فاروقی نے کہا کہ تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش ہر دور میں کی جاتی رہی ہے اور موجودہ حالات میں مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر سے متعلق تاریخ مسخ کر کے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے تاہم ہر طبقہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے خلاف ہونے والی مذموم سازشوں کا مقابلہ کرے۔

14ژانویه
پاکستان کو مضبوط کرنے کے لیے ریاستی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ اشفاق وحیدی

پاکستان کو مضبوط کرنے کے لیے ریاستی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ اشفاق وحیدی

علامہ وحیدی نے کہا کہ سیاسی محاز آرائی سے پاکستان روز بروز غیر مستحکم ہو رہا ہے، ملک کو مضبوط کرنے کے لیے ریاستی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ موجودہ حکومت مہنگائی بے روزگاری دھشت گردی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ سانحہ مچھ تا حال قاتلوں کی عدم گرفتاری حکمرانوں پر سوالیہ نشان ہے۔

14ژانویه
اسلامی تعلیمات کی نشر و اشاعت کے لئے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تخلیقی توانائيوں سے استفادہ توفیق الہی اور نعمت خدا وندی ہے، متولی حرم امام رضا (ع)

اسلامی تعلیمات کی نشر و اشاعت کے لئے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تخلیقی توانائيوں سے استفادہ توفیق الہی اور نعمت خدا وندی ہے، متولی حرم امام رضا (ع)

حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے ‏عالم آل محمد تعلیمی سافٹ ویئر کی تقریب رونمائی، اسلامی تعلیمات و ثقافت میں ، انسانوں کو گمراہی سے بچانے کی اہمیت کا ذکر کیا اور کہا کہ اسلامی تعلیمات کی نشر و اشاعت کے لئے نوجوانوں کی صلاحیتوں ، ذوق اور تخلیقی توانائيوں سے استفادہ ، توفیق الہی اور نعمت خدا وندی ہے اور آستان قدس رضوی کا نوجوانوں کا ادارہ ، اس اہم ذمہ داری کو پورا کر رہا ہے ۔