وفاق

07دسامبر
جے ایس او کے مرکزی صدر راشد حسین نقوی کی علامہ شبیر میثمی سے ملاقات، تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال

جے ایس او کے مرکزی صدر راشد حسین نقوی کی علامہ شبیر میثمی سے ملاقات، تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے جے ایس او کے وفد کو خوش آمدید کہا، علامہ شبیر حسن میثمی نے جے ایس او کے نوجوانوں کو تنظیمی و تربیتی شعبوں کو منظم کرنے پر زور دیا، جے ایس او کے نوجوانوں کو پہلے سے زیادہ منظم ہونے کی ضرورت ہے۔

07دسامبر
نیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی حالات کابے لاگ جائزہ لے کہ معاشرہ یہاں تک کیسے پہنچا، قائد ملت جعفریہ پاکستان

نیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی حالات کابے لاگ جائزہ لے کہ معاشرہ یہاں تک کیسے پہنچا، قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے نیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی سے حالات کابے لاگ جائزہ لے کہ معاشرہ میں عدم برداشت اور انتہا پسندی پھیلنے کی وجوہات کا حل تجویز کرنے پر زوردیا ہے۔

07دسامبر
علماء،طلباءکی جبری گمشدگیاں ،وزارت تعلیم اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

علماء،طلباءکی جبری گمشدگیاں ،وزارت تعلیم اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علماء، دینی طلباءاور دیگر شہریوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہوں اور ان کے خاندانوں کو ہراساں کرنا دینی،قانونی اور اخلاقی لحاظ سے نہایت تشویشناک رویہ ہے۔

07دسامبر
انتہاء پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے توہینِ مذہب کے غلط استعمال پر سزا دینا ضروری ہے، علامہ امین شہیدی

انتہاء پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے توہینِ مذہب کے غلط استعمال پر سزا دینا ضروری ہے، علامہ امین شہیدی

سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے اپنے مذمتی بیان میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی توہینِ مذہب کے غلط استعمال اور لوگوں کے جذبات کا استحصال کرکے اپنے مقاصد حاصل کرتا ہے تو اُسکو بھی وہی سزا ملنی چاہیئے جو توہینِ مذہب کرنیوالے کو دی جاتی ہے۔

05دسامبر
اسلوب ِتبلیغ قرآن مجید کی روشنی میں

اسلوب ِتبلیغ قرآن مجید کی روشنی میں

قرآن مجید میں ہر سورے کی ابتدا بسم اللہ سے ہوئی ہے اورقرآن میں بہت سے موارد بیان ہوا ہے کہ انبیاء ؑ اپنے کام کا آغاز بسم اللہ سے کرتے تھے ۔ لہذا ہر کام کو بسم اللہ سے شروع کرنا سنت الہٰی اور سنت انبیاءؑ ہے ۔ روایات میں بسم اللہ کے بغیر کسی بھی کام کو انجام دینے سے مذمت کی گئی ہے ۔جیسا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے روایت کی ہے ؛” کلُّ اَمْرٍ ذِیْ بَالٍ لَمْ یُبْدَأْ بِبِسْمِ اللّٰہِ فَھُوَ اَبْتَر " یعنی ہر وہ اہم کام جسے اللہ کے نام سے شروع نہ کیا جائے اپنے مطلوبہ انجام تک نہیں پہنچتا۔

05دسامبر
جو شخص خدا اور روز قیامت پر یقین رکھتا ہے اسے چاہیے کہ ہر فریضہ نماز کے بعد سورہ اخلاص کا پڑھنا ترک نہ کرے،علامہ شیخ شفا نجفی

جو شخص خدا اور روز قیامت پر یقین رکھتا ہے اسے چاہیے کہ ہر فریضہ نماز کے بعد سورہ اخلاص کا پڑھنا ترک نہ کرے،علامہ شیخ شفا نجفی

علامہ شیخ شفا نجفی نے جامع مسجد امام صادق علیہ السلام اسلام آباد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ دین کے مسائل میں سے ضروری اور اہم ترین مسئلہ، توحید کا مسئلہ ہے اور اصول دین کی پہلی اصل توحید ہے، لہذا اگر انسان توحید کی پہچان اور معرفت اچھے طریقہ سے حاصل کرلے تو باقی اصول کو سمجھنا اور ان کا معتقد ہونا آسان ہوگا

05دسامبر
شیخوپورہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ فضل عباس قمی لاپتہ کر دیئے گئے

شیخوپورہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ فضل عباس قمی لاپتہ کر دیئے گئے

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ان کی رہائشگاہ پر دھاوا بولا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ اس سے قبل علامہ فضل عباس مریدکے میں تھے، وہاں بھی ان کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شامل تفتیش کیا تھا تاہم بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔

05دسامبر
لاہور میں علامہ سید صفدر نجفی کی برسی کی تقریب منعقد/پاکستان میں دینی مدارس کا قیام علامہ صفدر حسین نجفی کا کارنامہ ہے،مقریرین

لاہور میں علامہ سید صفدر نجفی کی برسی کی تقریب منعقد/پاکستان میں دینی مدارس کا قیام علامہ صفدر حسین نجفی کا کارنامہ ہے،مقریرین

مقررین نے کہا کہ پاکستان میں دینی مدارس کا قیام علامہ صفدر حسین نجفی کا کارنامہ ہے جبکہ قوم کو سنے سنائے دین کی بجائے فکری و نظریاتی دین کی طرف بھی انہوں نے ہی راغب کیا اور پاکستان میں کتاب بینی کو فروغ دیا۔

05دسامبر
سیالکوٹ واقعہ قابل مذمت، تمام عوامل کا جائزہ لےکر مستقل حل نکالا جائے، علامہ ساجد نقوی

سیالکوٹ واقعہ قابل مذمت، تمام عوامل کا جائزہ لےکر مستقل حل نکالا جائے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے غیر انسانی واقعات پر بیانات کے ساتھ عوامل کا جائزہ لے کر مستقل حل بھی نکالا جائے