قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

22آوریل
فتح مکہ شرک کے سیاسی اقتدار کے زوال کا نقطہ آغاز ہے اور مکہ20 سالہ مزاحمت کے بعد اسلام کے زیر نگیں آیا، قائد ملت جعفریہ

فتح مکہ شرک کے سیاسی اقتدار کے زوال کا نقطہ آغاز ہے اور مکہ20 سالہ مزاحمت کے بعد اسلام کے زیر نگیں آیا، قائد ملت جعفریہ

اس عدیم النظیر فتح کے بعد مکہ کی معاشرتی‘ دینی‘ علمی اور سماجی زندگی میں واضح فرق آیا جو اس سے قبل وہاں موجود نہ تھا ۔ قبل از اسلام قبائلی تعصب‘ جہالت‘ اپنے آباءو اجداد پر فخر و مباہات اور اپنے دشمن سے انتقام جیسی غیر اسلامی اقدار معاشرے کے مزاج پر حاکم و حاوی تھیں جسے اسلامی اقدار نے یکسر بدل دیا‘ وہ معاشرہ جہاں نفرتوں کا بازار گرم تھا ‘ اخوت و برادری میں تبدیل ہوگیا۔ احمد مرسل کی سیرت کے نقوش معاشرے پر حاکم ہوئے جو رہتی دنیا تک کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

16فوریه
حضرت علی ؑکی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

حضرت علی ؑکی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

انہوں نے جس طرح کامیاب حکمرانی کی اور منفرد و جامع طرز جہاں بانی عطا کیا اس سے آج بھی مختلف ممالک میں استفادہ کیا جارہا ہے بالخصوص مالک اشترکے نام آپ کا وصیت نامہ ہدایت اور رہنمائی کا سرچشمہ ہے جس سے پاکستانی ریاست کو بھی استفادہ کرنا چاہیے۔

25ژانویه
روز اول سے اردو زبان کو اسکا آئینی و جائز حق دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، علامہ ساجد نقوی

روز اول سے اردو زبان کو اسکا آئینی و جائز حق دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، علامہ ساجد نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود آج تک اس کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں، حکمران قانون کی حکمرانی، جمہور، دستور کی بالادستی کی صرف مالا جپتے ہیں، مگر عملاً سب کچھ مفادات کی نذر کر دیا جاتا ہے، یہی حال اردو زبان کے ساتھ کیا جا رہا ہے، زبان زندہ قوموں کی پہنچان ہوا کرتی ہے،

11ژوئن
بچوں سے مشقت معاشرتی برائیوں میں سے ہے،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

بچوں سے مشقت معاشرتی برائیوں میں سے ہے،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے 12جون بین الاقوامی چلڈرن لیبر ڈے(بچوں سے مشقت کے انسداد کے دن) پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں سے مشقت معاشرتی برائیوں میں سے ہے، افسوس استحصالی معاشی اور معاشرتی نظام اورغیرمساوی وسائل کے باعث نان شبینہ سے محروم افراد میں اضافے کے ساتھ ساتھ دنیا میں چائلڈ لیبرمیں بھی اضافہ ہوتا جارہاہے، اسلام کا حسن ہے کہ اس نے مرد و زن، بزرگ شہریوں کے ساتھ بچوں کے حقوق پربھی زور دینے کے ساتھ لائحہ عمل دیا ہے

01آوریل
پاکستان میں نافذ ہائبرڈ نظام کی وضاحت در کار ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

پاکستان میں نافذ ہائبرڈ نظام کی وضاحت در کار ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

علامہ ساجدنقوی نے کہا کہ مختلف ممالک میں جمہوری نظام کا جائزہ لینے والی بین الاقوامی تحقیقاتی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے نظام حکومت کو ’ہائبرڈ‘ (مرکب) قرار دیا ہے۔بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کے انٹیلی جنس یونٹ ’ای آئی یو‘ کی جمہوریت کے حوالے سے جاری کردہ اس فہرست میں پاکستان 167 میں سے 105ویں نمبر پر ہے۔

08مارس
اس دور کی خواتین کیلئے مثالی کر دار پیغمبر اکرم کی دختر حضرت فاطمةالزہرا ؑہیں، علامہ ساجد نقوی

اس دور کی خواتین کیلئے مثالی کر دار پیغمبر اکرم کی دختر حضرت فاطمةالزہرا ؑہیں، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے8مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر کہا کہ اسلام نے خواتین کو بلند مقام عطا کیا، اس دور کی خواتین کیلئے مثالی کر دار پیغمبر اکرم کی دختر حضرت فاطمةالزہرا ؑہیں جنہوں نے اپنے دور میں کر دار اور سیرت کے ذریعہ ایسے اصول اور نقوش چھوڑے ہیں جو تاابد ہر دور کی خواتین کیلئے ہر پہلو سے مشعل راہ ہیں.

26ژانویه
قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی سے ملاقات+تصاویر

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی سے ملاقات+تصاویر

قائدملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی مفسر قرآن بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی کے رہائش گاہ آمد اور ملاقات۔