مولانا محمد شریف نفیس( پی ایچ ڈی سکالر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد)

07دسامبر
آداب بندگی و دعا اور سیرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا

آداب بندگی و دعا اور سیرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا

عبادت کے مخصوص اوقات: جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی میں عبادت و دعا کے لئے کچھ مخصوص اوقات خاص اہمیت کے حامل تھے۔ چنانچہ شب جمعہ، عصر جمعہ اور جمعے کے دن غروب آفتاب کا وقت جناب سیدہ کی عبادت و دعا کے خاص اوقات میں شامل تھے۔اسی طرح سحر خیزی اور شب قدر کے ایام میں بھی دعا و مناجات کا خصوصی اہتمام فرماتی تھیں اور اپنے گھر والوں کو بھی ان اوقات میں عبادت کے لئے آمادہ کرتی تھیں۔