وفاق

19مارس
امام زین العابدینؑ کی شان میں فرزدق کا معروف قصیدہ مع ترجمہ

امام زین العابدینؑ کی شان میں فرزدق کا معروف قصیدہ مع ترجمہ

خلیفہ بنی امیہ ہشام بن عبد الملک حج پر گیا اور طواف کے بعد اس نے حجرِ اسود کو بوسہ دینے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اپنی پوری دنیاوی شان و شوکت کے ساتھ چل پڑا۔ لیکن لوگ طواف اور اللہ کی تسبیح میں اتنے مشغول تھے کہ بادشاہ کو حجرِ اسود کی طرف جانے نہ دیا اور ہشام کے غلام بھی بے بس نظر آئے۔

19مارس
پاراچنار، اجتماع جشن ولادت امام حسینؑ

پاراچنار، اجتماع جشن ولادت امام حسینؑ

مدرسہ آیۃ اللہ خامنہ ای اور تحریک حسینی پاراچنار کے زیراہتمام یوم ولادت امام حسین (ع) کے سلسلے میں سالانہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں عوام کے علاوہ علاقے کی تمام مذہبی اور سیاسی تنظیموں کے رہنماوں اور علماء نے شرکت کی۔

19مارس
خارجہ پالیسی کمزور،عالمی بڑوں کی بیٹھک میں مسئلہ کشمیر کا ذکر تک نہ ہوا،قائد ملت جعفریہ

خارجہ پالیسی کمزور،عالمی بڑوں کی بیٹھک میں مسئلہ کشمیر کا ذکر تک نہ ہوا،قائد ملت جعفریہ

علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں مضبوط قوم اور ترقی یافتہ ملک بننے کےلئے خود داری اور خود مختاری کے نظریے پر عمل لازم ہے، افسوس عالمی بڑوں کی بیٹھک میں مسئلہ کشمیر پر لفظ تک نہیں بولا گیایہ خارجہ پالیسی کی کمزوری نہیں تو کیا ہے؟ریاست مدینہ کا نام لینے والوں کے دور میں بنیادی حقوق ا ور شہری آزادیوں پر قدغنیں اور زیادتیوں کا سلسلہ جاری یہ داخلہ پالیسی کی ناکامی نہیں تو کیاہے؟

19مارس
قم، مجمع طلاب شگر کی جانب سے جشن ولادت باسعادت امام حسینؑ کا انعقاد

قم، مجمع طلاب شگر کی جانب سے جشن ولادت باسعادت امام حسینؑ کا انعقاد

جشن کے خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین سید سعید موسوی نے امام عالی مقام کی فضیلت، سیرت اور فرمودات پر روشنی ڈالی اور امام حسین علیہ السلام کے قیام کے اہداف میں سے ایک اہم ہدف توحید کا احیاء اور غیر اللہ کی بندگی سے باز رکھنے کو قرار دیتے ہوئے عقیدہ توحید کی مظبوطی اور اللہ سے توجہ ہٹا کر دوسری چیزوں کی پرستش کے اسباب کے حوالے سے اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔

19مارس
ریاستِ مدینہ نے وحدت ایجادکی، تفریق نہیں/حکومت اپنے ریاستِ مدینہ کے دعووں پر غور کرے، حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

ریاستِ مدینہ نے وحدت ایجادکی، تفریق نہیں/حکومت اپنے ریاستِ مدینہ کے دعووں پر غور کرے، حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ ریاستِ مدینہ نے وحدت ایجادکی، تفریق نہیں۔ بھائی چارہ قائم کیا،لوگوں کو تقسیم نہیں کیا۔ حکومت اپنے ریاستِ مدینہ کے دعوو ں پر غور کرے۔تمام مسالک کے دینی مدارس کے بورڈز کے اتحاد کو دنیا بھر میں سراہا جاتا تھا کہ ہر اسلامی مکتبہ فکر کا ایک بورڈ ہے ، اتحاد تنظیمات مدارس کے پلیٹ فارم سے آپس میں متحد ہیں۔

16مارس
کوسوو نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کی حوصلہ افزائی کی ہے، حماس

کوسوو نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کی حوصلہ افزائی کی ہے، حماس

مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے یورپی ملک کوسوو کے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانے کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ قابض صہیونی ریاست کی مکمل طرف داری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

16مارس
قرآن کریم کی آیات کو حذف کرنا عالم اسلام کے عقیدہ کے خلاف ہے، اس طرح کی جسارت کرنے والا توبہ کرے، آیت اللہ مکارم شیرازی

قرآن کریم کی آیات کو حذف کرنا عالم اسلام کے عقیدہ کے خلاف ہے، اس طرح کی جسارت کرنے والا توبہ کرے، آیت اللہ مکارم شیرازی

ہندوستان کے علماء اور آرٹسٹس نے آیت اللہ مکارم شیرازی کے نام خط میں حالیہ ہندوستان میں قرآن کریم کی توہین کے معاملہ پر مرجع عالیقدر سے اس مسئلہ پر استفسار کیا ہے۔

16مارس
مسجد الاقصیٰ سے دستبردارہونا مسجد الحرام سے دستبردار ہونے کے مترادف ہے، شیخ احمد قطان

مسجد الاقصیٰ سے دستبردارہونا مسجد الحرام سے دستبردار ہونے کے مترادف ہے، شیخ احمد قطان

لبنان کے اہل سنت عالم دین اور جمعیت "قولنا و العمل" کے سربراہ شیخ احمد قطان نے معراج النبی اور اسراء کی سالگرہ کے موقع اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مسجد الحرام اور مسجد الاقصیٰ کے درمیان جو رابطہ قائم کیا ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ مسجد الاقصیٰ سے دستبردارہونا مسجد الحرام اور خانہ کعبہ سے دستبردار ہونے کے مترادف ہے۔ 

16مارس
ملعون وسیم رضوی پہلا اور آخری فتنہ نہیں، اس سے قبل سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین جیسے مرتد بھی اپنی خباثتوں کے ساتھ ظاہر ہوتے آئے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

ملعون وسیم رضوی پہلا اور آخری فتنہ نہیں، اس سے قبل سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین جیسے مرتد بھی اپنی خباثتوں کے ساتھ ظاہر ہوتے آئے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے کہا ہے کہ وسیم رضوی ملعون کا تعلق امت مسلمہ سے نہیں۔مسلمان گھروں میں پیدا ہونے والے ایسے دین فروش اسلام دشمن طاقتوں کے آلہ کار ہوتے ہیں جن کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر کے مغربی استعماری و استکباری طاقتوں کو تسکین پہنچانا اور انہیں تقویت دینا ہے۔