یوم مسلح افواج” کے موقع پر رہبر معظم امام سید مجتبیٰ خامنہٰ ی دام ظلہ کا خصوصی پیغام
























جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری تعلیم برادرحیدر صفدر نے ایک بیان میں کہاکہ اعلی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو چاہیئے کہ طلباء کے ساتھ سختی سے پیش آنے کی بجائے ان کے امتحانات کے مسائل افہام و تفہیم سے حل کریں تاکہ ان کا کسی قسم کا نقصان نہ ہو.
آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حشد شعبی کے مجاہدوں پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ عراق کے دشمنوں نے اپنی بُری نظروں کا رخ عراق کی طرف کیا ہوا ہے اسلئے کہ عراق تشیع کی قوت کے مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ آنے والی امام زمانہ عج کی حکومت عادلہ کا مرکز بھی ہوگا ۔
ایران کے وزیر خارجہ نے علاقائی ممالک کے چند جانبہ تعاون کو امن و صلح کیلئے ضروری قرار دیا۔
ملائیشیا میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کے جہاز کی ضبطگی کے معاملے میں بڑی اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پی آئی اے کے خلاف عدالت جانے والی لیزنگ کمپنی نے قومی ائیر لائن کے ساتھ کورٹ کے بغیر معاملات طے کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اور پی آئی اے انتظامیہ بھی کمپنی کے ساتھ عدالت سے باہر معاملات طے کرنے پر آمادہ ہوگئی ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان پارلیمنٹ نے حلقوں کے مسائل سے متعلق سوالات کیے۔ عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال سے ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیے جائیں گے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مزید فرمایا کہ دنیا وہ راستہ ہے کہ جس کی انتہا آخرت ہے اور سلامتی سے منزل مقصود تک عقلمند ہی پہنچتے ہیں اسلئے اس مرحلے تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان رضائے الہی کے حصول اور تقوی کے مراتب میں بہتری کے لئے کوشاں رہے اور تقوی کی ابتدائی منزل روزانہ کم از کم ایک مرتبے اپنے نفس کا محاسبہ ہے۔
روایت کے مطابق حضرت ام البنین (عليها السلام) کی وفات 13جمادی الثانی کو ہوئی-المناک یادوں سے وابستہ اس دن کی آمد پہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہر طرف حزن وملال اور سوگ کے آثار نمایاں ہیں ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ علم آویزاں ہیں ہر چہرہ حضرت ام البنین (عليها السلام) کی وفات اور مصائب کی یاد میں غمگین ہے.
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ نیٹ ورکس ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ روضہ مبارک کی (عربي – انگریزی – فارسی - تركی – اردو - فرانسيسی – سواحلی – اور جرمنی زبان میں نشر ہونے والی) آفیشل ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک نے دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے (1,168,608) ایک ملین سے زیادہ مومنین کی نیابت میں مراسیم زیارت ادا کیے گئے ہیں۔
حجت الاسلام ذوالفقاری نے بتایا کہ کہ اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد مزارات اور مقبروں کی شناخت کے علاوہ ان تہذیبی آثار کا اندراج اوران کی فن تعمیر،سماجی و ثقافتی تاثیر اور دنیا کے مؤثر ترین مقبروں کی انتظامیہ کے مابین بین الاقوامی یونین کا قیام ہے۔