صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























خطباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خطیب کو چاہیے کہ وہ مجلس، وذکر حسینؑ صرف اللہ کی خوشنودی کے لیے پڑھے ، اگرتبلیغ کا مقصد وہدف اللہ ہو تو پھر کامیابی یقینی ہے۔ مبلغ دین ، مذہب، اور مدراس علمیہ کا ترجمان ہے لہذا اس کے پیش نظر وہی مقاصد ہونے چاہیے جو انبیاء کرام علیھم السلام اور اولیاء اللہ کے ہوتے ہیں، اور اسے وہی کام کرنا چاہیے جو نمائندگانِ الٰہی بجالاتے ہیں، پھر کامیابی یقینی ہے۔
گلگت بلتستان کے نامور عالم دین حجتہ الاسلام شیخ غلام محمد فخرالدین کی برسی کی مناسبت سے قمراہ میں منعقدہ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سربراہ آغا علی رضوی، شیخ احمد علی نوری، وزیرزراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم، علمائے کرام اور قمراہ کے عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے یہ حملہ غزہ سے ملحق صیہونی کالونیوں پر آتشیں بالون پھینکے جانے کے جواب میں کئے ۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے ملاقات کی اور وزیرِ اعظم کو ازبکستان دورے کے بعد باہمی تعاون و تجارت کے معاہدوں پر پیش رفت اور سرمایہ کاروں کی طرف سے مثبت نتائج کی پیش گوئی سے آگاہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال اروندو سیکٹرکےپاس تعینات افغان آرمی کےکمانڈر نے پناہ لینےکیلئےپاک فوج سےرابطہ کیا۔ یہ افغان سپاہی پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر واقع اپنی چوکی پر مزید قبضہ جاری رکھنےکےقابل نہیں رہے تھے،لہذا ان 5 افسران سمیت 46 افغان فوجیوں کو پاکستان میں پناہ اورمحفوظ راستہ دیا گیا۔ جس کے بعد 46 فوجی چترال ارندو سیکٹر پہنچے۔
: آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جب کہ انتخابات میں 742 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
ویکسین بنانے کا ہمارا ریکارڈ سو سال پرانا ہے۔ آج جو ممالک ویکسین بنا رہے ہیں ان میں سے بعض کو یہ ٹیکنالوجی ایران سے ملی ہے۔ یعنی ایران نے ویکسین بنانے کے سلسلے میں ان ممالک کی مدد کی ہے۔ ایران میں میڈیکل سائنس ہمیشہ سے کافی پیشرفتہ رہی ہے۔ تاریخ میں ہمارے یہاں بڑے حاذق اطباء گزرے ہیں جن کی کتب اور نظریات دنیا کی میڈیکل کمیونٹی میں آج بھی معتبر مانے جاتے ہیں۔
پاکستان اور چین نے سی پیک کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے اور داسو واقعے کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
عشرہ ولایت اور عید سعید غدیر کے موقع پر حوزہ علمیہ خوزستان کے طلاب کی "عمامہ گذاری " کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ جس میں شورائے حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ موسوی جزائری اور خوزستان کے نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین موسوی فرد شریک ہوں گے۔