حج

12ژوئن
اس سال سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج ادا کرسکیں گے

اس سال سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج ادا کرسکیں گے

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مقیم کورونا ویکسین لگوانے والے صحت مند اور کسی مستقل بیماری میں مبتلا نہ ہونے والے 18 سال سے 65 سال کی عمر کےعازمین کو حج کی اجازت ہوگی۔ 14 روز قبل ویکسین کا ایک ٹیکہ لگوانے والوں کو بھی حج کی اجازت ہوگی۔

10می
سعودی عرب کا رواں سال غیر ملکیوں کو بھی حج کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی عرب کا رواں سال غیر ملکیوں کو بھی حج کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج اورعمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا جس میں غیر ملکیوں کو بھی آنے جکی اجازت ہوگی تاہم زائرین کی صحت اور سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، محفوظ ماحول میں سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ زائرین کوحج کی سعادت حاصل ہوگی۔ سعودی وزارت حج کے مطابق حج کے آپریشنل امور کی تفصیل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔