دشمن کی طرف سے جنگ بندی کی شرائط کو تسلیم کرنا، ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کا نتیجہ: آقا سید باقر الحسینی
























شہید زندہ ہوتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں، اب یہ عُقدہ کھلا ہے کہ زندہ لوگ ہی شہید ہوتے ہیں۔ مُردے شہید نہیں ہوا کرتے۔ پس زندگی اور شہادت لازم و ملزوم ہیں۔ جو زندہ ہیں وہی شہید ہوتے ہیں اور جو شہید ہوتے ہیں وہی زندہ ہوتے ہیں۔ یعنی جہاں زندگی ہے، وہاں شہادت ہے اور جہاں شہادت ہے وہاں زندگی ہے۔
حوزہ ٹائمز|سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نہ صرف مسلمانوں کے لئے بلکہ انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں اور انہوں نے انسانیت کی نجات کے لئے بلا امتیاز رنگ و نسل و مذہب سرحدوں سے ماوراء ہو کر اپنی جدوجہد تا دم ِشہادت جاری رکھی۔
حوزہ ٹائمز|حرم امام علی رضا علیہ السلام کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے، نائیجریا کے شہر زاریا میں شہید ہونے والوں کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک اہم اور تفصیلی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نےنائیجیریا کی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے تحجر، سامراج اور صیہونیت کے ٹرائیکا کو اقوام عالم کی بیداری کی راہ میں بنیادی رکاوٹ قرار دیا ہے۔
حوزہ ٹائمز|مدیر دفتر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی نے کہا کہ خداکی یہ نعمت ہےکہ انسان کو دین ومذہب کی تبلیغ کا شرف نصیب ہو جبکہ یہ انبیاء ورسولوں علیھم السلام کا وظیفہ ہے لیکن اللہ نےبشریت کی خدمت کے لئے آپ کو منتخب کیا خاص کران بہادروں کی خدمت کےلئے جو الہی اوامر کی ادائیگی میں اپنی ہتھیلیوں پر اپنی جان لئے دشمنوں کے مقابلے کے لئے میدان جہاد میں حاضر ہوئے.
حوزہ ٹائمز|اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مجلس اعلیٰ کے صدر سید پسند علی رضوی نے شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی المناک شہادت کے موقع پر امامِ زمانہ عجل اللہ تعالی، اُن کے نائبِ برحق آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، ملتِ ایران اور بالخصوص شہید کے خانوادہ کی بارگاہ میں تسلیت عرض کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اِس شہید کے راستہ پر ثابت قدم رہنے اور عالمی استعمار کا راستہ روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق اور سعادت عطا فرمائے۔
حوزہ ٹائمز|حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس کیجانب سے شہید محسن فخری زادہ کی یاد میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
حوزہ ٹائمز|شانگہائي تعاون تنظیم نے ایک بیان میں ایران کے نامور اور ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔
حوزہ ٹائمز|امام جمعہ سینو خپلو بلتستان پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام نبی کریمی نے جمعہ کے خطبے میں حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال دشمنوں نے ایک بہت بڑے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر دیا۔
حوزہ ٹائمز|رجب طیب اردوغان نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ٹیلی فونی رابطہ کر کے ایران کے ایٹمی سائنسداں شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔