وفاق ٹائمز

03آگوست
خانہ کعبہ کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

خانہ کعبہ کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

کعبہ شریف کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا وبا کے باعث لگائی گئی تھیں۔

03آگوست
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا امدادی کاموں کے دوران آرمی ہیلی کاپٹر حادثہ، گہرے دکھ کا اظہار

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا امدادی کاموں کے دوران آرمی ہیلی کاپٹر حادثہ، گہرے دکھ کا اظہار

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے سلسلے میں جاری پاک آرمی کے آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کے حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

03آگوست
دینِ اسلام ہی دنیوی و اخروی سرفرازی کا ضامن ہے، علامہ امین شہیدی

دینِ اسلام ہی دنیوی و اخروی سرفرازی کا ضامن ہے، علامہ امین شہیدی

انہوں نے کہا کہ اللہ کے آخری رسول جب مبعوث برسالت ہوئے تو انہوں نے عالمِ بشریت کو ایک ایسا فلاحی نظام دیا جس کا تعلق جسم کی فلاح اور روح کی سعادت سے ہے اور یہ نظام دنیوی زندگی کی سرفرازی کے ساتھ اخروی زندگی کی سربلندی کا ضامن بھی ہے۔

03آگوست
کربلا اور انسانی اقدار

کربلا اور انسانی اقدار

اقوام عالم کے نزدیک یزید اور یزیدیوں کے نام گالی بن کے رہ گئے۔ جبکہ امام حسین ع اور آپ کے اصحاب خیر و برکت کا استعارہ ٹھہرے، کیونکہ آپ نے انسانی اقدار کی پامالی برداشت نہیں کی، اور یزیدیوں کے پاؤں تلے روندے گئے اقدار کے احیا کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔

02آگوست
معاشرے میں خرابیاں موثر افراد کی خاموشی اور احساس مسولیت نہ ہونے کی وجہ سے ہے. آیت اللہ غلام عباس رئیسی

معاشرے میں خرابیاں موثر افراد کی خاموشی اور احساس مسولیت نہ ہونے کی وجہ سے ہے. آیت اللہ غلام عباس رئیسی

انہوں نے مزید کہا کہ بنی امیہ نے بہت ساری احادیث اپنی حمایت میں جعل کیئے اور احادیث کو اپنی حکومت بچانے کے لئے استعمال کیا جیسا کہ معروف ہے کہ "حکومت کے خلاف اٹھنا یعنی دین کے خلاف اٹھنا" اور دین کے خلاف بات کرنے سے انسان واقعا ڈر جاتے ہیں اور مسلمانوں کی سادہ لوحی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بنی امیہ نے مختلف پروپیگنڈوں کے ذریعے حکومت کی۔

02آگوست
شرف انسانیت امام حسین علیہ السّلام سے وابسطہ ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

شرف انسانیت امام حسین علیہ السّلام سے وابسطہ ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

انکا مزید کہنا تھا کہ کربلا رہتی دنیا تک ایک آفاقی تحریک ہے لوگوں کو اگر جینا ہے تو ان سے جڑ جائیں جو مرے نہیں ہیں جبکہ پاکستان سمیت ساری دنیا میں کربلا والوں کی یاد میں یہ بڑے بڑے اجتماعات ان کی حیات ابدی کا منہ بولتا ثبوت ہیں

02آگوست
قرآن کے پیش کردہ مثالی معاشرہ کا قیام کسی ہادی کے بغیر ممکن نہیں : علامہ امین شہیدی

قرآن کے پیش کردہ مثالی معاشرہ کا قیام کسی ہادی کے بغیر ممکن نہیں : علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے پہلی وحی کو تربیتِ انسانی کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ لفظ "اقراء" جہل سے علم تک کا سفر ہے۔ پہلی وحی بتاتی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ کے ذریعہ انسانی معاشرہ رفتہ رفتہ تاریکی سے روشنی اور نادانی سے دانائی کی طرف بڑھے گا۔

01آگوست
معاشرہ میں اصلاح یا انقلاب منظور نظر ہو تو معاشرہ میں موجود ہر طبقہ سے مدد حاصل کرنی چاہئے۔، سیدہ زہرا نقوی

معاشرہ میں اصلاح یا انقلاب منظور نظر ہو تو معاشرہ میں موجود ہر طبقہ سے مدد حاصل کرنی چاہئے۔، سیدہ زہرا نقوی

انہوں نے کہا کربلا کا درس ہے کہ بصیرت و آگاہی اور شعور و فکر کو بلند و بیدار رکھا جائے ورنہ جہالت و گمراہی کے پروردہ ہر جگہ ایسی ہی کربلائیں پیدا کرتے رہیں گے۔ کربلا ایک لگاتار پکار ہے،یزیدیت ایک فکر اور سوچ کا نام ہے اسی طرح حسینیت بھی ایک کردار کا نام ہے قیامت تک حسینیت یزیدیت کے مقابلے میں بر سر میداں رہے گی۔

01آگوست
محرم الحرام 1444 ھ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی کا پیغام

محرم الحرام 1444 ھ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی کا پیغام

علامہ ساجد نقوی کے مطابق امام حسین ؑکی جدوجہد اور واقعہ کربلا سے الہام لینے اور استفادہ کرنے کا سلسلہ61 ھجری سے آج تک جاری وساری ہے اور تاقیامت جاری رہے گا۔ دنیا میں حریت پسندی کی ہر تحریک کربلا کی مرہون منت نظر آتی ہے اور دنیا کی تمام حریت پسند تحریکیں امام حسین ؑ کی شخصیت سے متاثر نظر آتی ہیں۔