وفاق

23فوریه
امیرالمومنین علیؑ، پیغمبر اکرم (ص) کی تربیت کا معجزہ تھے،آیت اللہ رمضانی

امیرالمومنین علیؑ، پیغمبر اکرم (ص) کی تربیت کا معجزہ تھے،آیت اللہ رمضانی

انہوں نے امیر المومنین (ع) کے طرز زندگی پر توجہ دینے کی ضرورت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ امام علی (ع) ایک جامع شخصیت کے مالک تھے اور ایک لحاظ سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ آپ پیغمبر اکرم (ص) کی تربیت کا معجزہ تھے۔

23فوریه
وزیراعظم سری لنکا کے دورے پر روانہ

وزیراعظم سری لنکا کے دورے پر روانہ

اس دورے میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذلفی بخاری ہیں۔ منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اپنے اس دورے میں عمران خان سری لنکا کے صدر اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے

23فوریه
ہندوستان؛ شہریت ترمیمی قانون نافذ کیا گیا تو سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی، ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی

ہندوستان؛ شہریت ترمیمی قانون نافذ کیا گیا تو سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی، ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی

ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ اگر شہریت ترمیمی قانون نافذ کیا تو سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی۔ ہندوستان میں پیدا ہونے والا اور یہاں رہنے والا ہر ہندوستانی یہاں کا شہری ہے اور سنگھ پریوار قانون میں ترمیم کرکے اس کو بہتر بنانے کے بہانے ملک کے شہریوں کو ملک سے بے دخل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

22فوریه
کوویڈ 19: ملک میں 3 ماہ بعد ایک روز میں کم ترین اموات

کوویڈ 19: ملک میں 3 ماہ بعد ایک روز میں کم ترین اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایک روز میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی سب سے کم تعداد ہے۔

22فوریه
ایم ڈبلیوایم یوتھ کا یوم ولادت حضرت علی اکبرؑ کی مناسبت سے 27 مارچ کو ملک بھر میں یوم جوان منانے کا اعلان

ایم ڈبلیوایم یوتھ کا یوم ولادت حضرت علی اکبرؑ کی مناسبت سے 27 مارچ کو ملک بھر میں یوم جوان منانے کا اعلان

علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ شعبہ جوان نے روز ولادت باسعات شبیہ پیغمبر شہزادہ علی اکبر ؑ کی مناسبت سے 27 مارچ کو ’یوم جوان‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

22فوریه
اگر ایران ایٹمی اسلحہ بنانا چاہتا تو صیہونی ٹولہ تو کیا اس کے بڑے بھی نہیں روک سکتے تھے، رہبر انقلاب اسلامی

اگر ایران ایٹمی اسلحہ بنانا چاہتا تو صیہونی ٹولہ تو کیا اس کے بڑے بھی نہیں روک سکتے تھے، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ بین الاقوامی صیہونی مسخرہ کہتا ہے کہ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔ پہلی بات یہ کہ اگر ہم نے ارادہ کر لیا ہوتا تو ان کے بڑے بھی ہمیں روک نہ پاتے۔ دوسرے یہ کہ ہم ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش میں نہیں ہیں۔ اسلام کے اصولوں اور تعلیمات کی رو سے جو ہتھیار عام انسانوں کے قتل عام کی وجہ بنے، ممنوع ہے۔ مگر امریکہ نے ایٹم بم استعمال کرکے 2 لاکھ 20 ہزار لوگوں کا قتل عام کیا۔

22فوریه
مدارس کی تقسیم کے اثرات منفی ہوں گے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

مدارس کی تقسیم کے اثرات منفی ہوں گے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے واضح کیا ہے کہ مدارس کی تقسیم کے اثرات منفی ہوں گے۔وفاق المدارس السلفیہ سمیت مدارس کی دیگر تنظیمیں تقسیم کے عمل کو مسترد کرچکی ہیں۔ اس حوالے سے عنقریب مشترکہ لائحہ عمل دیا جائے گا جس کے لئے مشاورتی عمل جاری ہے۔

22فوریه
بغداد میں”الاشارہ فی القرآن الکریم” کے عنوان سے قرآن سمپوزیم کا انعقاد

بغداد میں”الاشارہ فی القرآن الکریم” کے عنوان سے قرآن سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےقرآن انسٹی ٹیوٹ کی بغداد میں موجود شعبہ کی جانب سے (الاشارہ فی القرآن الکریم) کے عنوان سے قرآن سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

22فوریه
موجودہ دور دین اسلام کا دور ہے/ایران پر حملہ اسرائیل کی خودکشی ہوگی، امام جمعہ نجف اشرف

موجودہ دور دین اسلام کا دور ہے/ایران پر حملہ اسرائیل کی خودکشی ہوگی، امام جمعہ نجف اشرف

حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نےکہا کہ اسرائیل نے ایک بار جنوبی لبنان پر حملہ کرکے اپنی قسمت آزمائی ہے تاہم اسرائیل کو وہاں سے بین الاقوامی قوانین کے تحت رسوائی کے ساتھ نکلنا پڑا تھا۔