8

آیت اللہ ضیاءآبادی حوزہ کے برجستہ استاد اور عظیم مفسر قرآن تھے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

  • News cod : 10076
  • 09 فوریه 2021 - 14:42
آیت اللہ ضیاءآبادی  حوزہ کے برجستہ استاد اور عظیم مفسر قرآن تھے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
آیت اللہ ضیاء آبادی کی وفات ایک خلا ہے جو صدیوں پورا نہیں ہوسکے گا صنف روحانیت انکی قومی مزہبی انقلابی و حوزوی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وفاق ٹائمز کے مطابق ، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکیرٹری و جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے پرنسپل علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے استاد حوزہ مفسر قرآن آیت اللہ سید محمد ضیاء آبادی کی وفات حسرت آیات پہ تمام مراجع مردم ضیاء آباد قزوین اور مقام معظم رھبری حفظہ اللہ اور خصوصا امام عصر عج و خانوادہ مرحوم کی خدمت میں تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید محمد ضیاءآبادی مکتب تشیع کے عظیم مجتہد اور حوزہ کے برجستہ اساتید اور عظیم مفسر قرآن تھے ان کی وفات حسرت آیات نے حوزہ علمیہ کو سوگوار کر دیا ہے کرونا جیسی منحوس وباء نے ہماری کئی قیمتی جانیں نگل لی۔

انہوں نے کہاکہ آیت اللہ ضیاء آبادی کی وفات ایک خلا ہے جو صدیوں پورا نہیں ہوسکے گا صنف روحانیت انکی قومی مزہبی انقلابی و حوزوی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔اس عظیم سانحہ ارتحال پہ تمام علماء مراجع مقام معظم رھبری امام زمانہ عج اور خانوادہ معظم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہو اور بارگاہ ربوبیت میں مرحوم کے علو درجات کے لیے دعا گو ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10076

آپکی رائے

تبصرے بند ہیں.