14

مرحوم ڈاکٹر جلال الدین رحمت ایک معتدل اور محبوب شخصیت کے مالک تھے، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

  • News cod : 10736
  • 16 فوریه 2021 - 17:49
مرحوم ڈاکٹر جلال الدین رحمت ایک معتدل اور محبوب شخصیت کے مالک تھے، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی
مرحوم ڈاکٹر جلال الدین رحمت انجمن اہل بیت ؑ کے سربراہ ہونے کے علاوہ انڈونیشیا کی قومی اسمبلی کے رکن ، مدرسہ شہید مطہری کے بانی ، مجمع اخوت شیعہ و شنی کے بانی اور مجمع جہانی تقریب مذاہب کے رکن تھے۔ ڈاکٹر جلال الدین دنیائے اسلام کے علمی سرمایہ تھے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور زہرا اکیڈمی کراچی کے چئیرمین علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے انڈونیشیا میں شیعیت کی بنیاد رکھنے والے اور انجمن اہلبیت ؑ انڈینیشیا کے سربراہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم ڈاکٹر جلال الدین رحمت ایک معتدل اور محبوب شخصیت کے مالک تھے۔ انجمن اہلبیت ؑ جس کے دوسرے سربراہ تھے انڈونیشیا کے اکثر صوبوؓ میں مذہب اہل بیت ؑ کی ترویج میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا مرحوم ڈاکٹر جلال الدین رحمت انجمن اہل بیت ؑ کے سربراہ ہونے کے علاوہ انڈونیشیا کی قومی اسمبلی کے رکن ، مدرسہ شہید مطہری کے بانی ، مجمع اخوت شیعہ و شنی کے بانی اور مجمع جہانی تقریب مذاہب کے رکن تھے۔ ڈاکٹر جلال الدین دنیائے اسلام کے علمی سرمایہ تھے۔ اس افسوسناک خبر پر ہم قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی ، تمام مومنین و مومنات بالخصوص مرحوم کے اعزا و اقارب کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔

دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومین ؑ کے صدقے میں مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ انہیں ان کے نیک اعمال کا بہترین اجر عطا فرمائے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10736