6

منبرحسینی اخلاقی، تربیتی اورصحیح ہدایت کےلئےعظیم مدرسہ ہے،حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

  • News cod : 10799
  • 17 فوریه 2021 - 13:17
منبرحسینی اخلاقی، تربیتی اورصحیح ہدایت کےلئےعظیم مدرسہ ہے،حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ منبرحسینی تمام شعبوں میں اورخاص کراخلاقی، تربیتی اورصحیح ہدایت کےلئےعظیم مدرسہ ہے،اسی منبر نے ہمیں مختلف میدان میں انگنت ایسےحقیقی قائدین سےنوازا ہےکہ جن کی خدمات روز روشن کی طرح واضح ہیں اورخاص کردہشت گردوں کےخلاف میدان جہاد میں انکی شجاعت،انکی ثبات قدمی کے لوہے دشمنوں نےمانے ہیں اورانکی یہ قربانیاں مقدسات،وطن اورناموس کے دفاع میں لائق قدر ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کےفرزند اورمرکزی دفتر کےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی  نےخادم حضرت امام حسین علیہ السلام الحاج جاسم شیرازی طاب ثراہ کی روح پرفتوح کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ مجلس چہلم میں شرکت فرمائی اورحاضرین سے خطاب فرمایا۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ منبرحسینی تمام شعبوں میں اورخاص کراخلاقی، تربیتی اورصحیح ہدایت کےلئےعظیم مدرسہ ہے،اسی منبر نے ہمیں مختلف میدان میں انگنت ایسےحقیقی قائدین سےنوازا ہےکہ جن کی خدمات روز روشن کی طرح واضح ہیں اورخاص کردہشت گردوں کےخلاف میدان جہاد میں انکی شجاعت،انکی ثبات قدمی کے لوہے دشمنوں نےمانے ہیں اورانکی یہ قربانیاں مقدسات،وطن اورناموس کے دفاع میں لائق قدر ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ مرحوم جاسم شیرازی طاب ثراہ نےاپنی عمر کا ایک طویل حصہ شعائرحسینیہ کی خدمت اورجوانوں کو اس شعائر حسینیہ کےاہتمام کی ترغیب میں گذارا اس طرح انہوں نےحضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت کرنے والی ایک نسل کی تربیت کی، خدا سےدعا ہےکہ انہیں اپنی رحمت میں شامل رکھے اورجنت میں محمد و آل محمد علیھم السلام کےساتھ محشورکرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10799