5

ایرانی قاری کی تلاوت سے لاہور میں مسجد شیخ الاسلام کا افتتاح

  • News cod : 11089
  • 20 فوریه 2021 - 23:38
ایرانی قاری کی تلاوت سے لاہور میں مسجد شیخ الاسلام کا افتتاح
اس موقع پر ایران کے نائب سفیر محمد سرخابی اور لاہور میں ایرانی قونصلر جنرل محمد رضا ناظری اور خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جعفر روشناس بھی موجود تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اسلامی فن تعمیر سے مزین لاہور کی مسجد شیخ الاسلام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایران کے عالمی شہرت یافتہ قاری حاج کریم منصوری نے تلاوت کلام اللہ مجید کے ذریعے اس مسجد میں عبادات کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ایران کے نائب سفیر محمد سرخابی اور لاہور میں ایرانی قونصلر جنرل محمد رضا ناظری اور خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جعفر روشناس بھی موجود تھے۔

اگر چہ اس مسجد کی تعمیر انیس سو ستاسی میں مکمل ہوگئی تھی تاہم اس کی تزیئن و آرائش پر کام حال میں مکمل ہوا ہے اور اس مقصد کے لیے تحریک منہاج القران کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے ایران اور ترکی سمیت متعدد اسلامی ممالک کے دورے کیے تھے۔ مسجد شیخ الاسلام کی تزئین و آرائش میں ایران، ترکی، مراکش، اور سمرقند کی مختلف مساجد کی تزئین و آرائش سے کام لیا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11089

آپکی رائے

  1. یہ مسجد کہاں واقع ہے