8

سامراجی طاقتیں بھائی کو بھائی سے لڑانے کے لیے میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

  • News cod : 12109
  • 01 مارس 2021 - 15:41
سامراجی طاقتیں بھائی کو بھائی سے لڑانے کے لیے میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ میڈیا موجودہ دور کا طاقتور ترین ہتھیار ہے۔جن قوموں نے میڈیا کی اہمیت و افادیت کا درک کر لیا ہے اور اس کا بہترین استعمال جانتی ہیں وہی مختلف محاذوں پر اپنا بہترین دفاع کر سکتی ہیں۔جدید ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں نت نئی تکنیکوں سے آگہی ہم پر واجب ہے تاکہ دشمن کا کوئی حربہ ہم پر کارگر نہ ہو۔ ففتھ جنریشن وار کسی تہذیبی تصادم کا نام بلکہ میڈیا کے ذریعے گمراہ کُن پروپیگنڈہ سے ایک ہی اسلامی تہذیب سے وابستہ افراد کو ایک دوسرے کا جانی دشمن بنانے کی مذموم کوشش کا نام ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کی تین روزہ میڈیا ورکشاپس کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا موجودہ دور کا طاقتور ترین ہتھیار ہے۔جن قوموں نے میڈیا کی اہمیت و افادیت کا درک کر لیا ہے اور اس کا بہترین استعمال جانتی ہیں وہی مختلف محاذوں پر اپنا بہترین دفاع کر سکتی ہیں۔جدید ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں نت نئی تکنیکوں سے آگہی ہم پر واجب ہے تاکہ دشمن کا کوئی حربہ ہم پر کارگر نہ ہو۔ ففتھ جنریشن وار کسی تہذیبی تصادم کا نام بلکہ میڈیا کے ذریعے گمراہ کُن پروپیگنڈہ سے ایک ہی اسلامی تہذیب سے وابستہ افراد کو ایک دوسرے کا جانی دشمن بنانے کی مذموم کوشش کا نام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سامراجی طاقتیں بھائی کو بھائی سے لڑانے کے شیطانی منصوبے پر عمل پیرا ہیں جس کی تکمیل کے لیے وہ میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں ہمارے نوجوانوں کی مہارت انہیں ملک وقوم کا بہترین مدافع ثابت کر سکتی ہے۔دین ہمیں وقت کے تقاضوں کے مطابق علم حاصل کرنے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے آگہی کے ساتھ ساتھ دین شناسی بھی ضروری ہے تاکہ اس کا مثبت استعمال کیا جا سکے۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12109