9

ایرانی 25 رضاکار خواتین شہر شوشتر کے خاتم الانبیاء ہسپتال میں کورونا میں مبتلا مریضوں کی خدمت میں مشغول

  • News cod : 12561
  • 05 مارس 2021 - 21:21
ایرانی 25 رضاکار خواتین شہر شوشتر کے خاتم الانبیاء ہسپتال  میں کورونا میں مبتلا مریضوں کی خدمت میں مشغول
اہواز ایران میں ایک بار پھر کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے حوزہ علمیہ امام ہادی(ع)خواہران کا پہلا جہادی گروپ ، جس میں 25 جہادی خواتین شامل ہیں، کو صبح اور سہ پہر کی دو شفٹوں میں کورونا اسپتالوں میں رضاکار عملے کے طور پر مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ میڈیکل عملے کی مدد بھی کریں گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اہواز ایران سے،خوزستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے پھیل جانے اورشوشتر سمیت متعدد شہروں کی صورتحال کو نازک قرار دئیے جانے کی وجہ سے ، اس شہر میں واقع حوزہ علمیہ امام ہادی(ع)خواہران کی جہادی طالبات میڈیکل عملے کے ساتھ کورونا سے متاثر مریضوں کی دیکھ بھال اور انہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے شوشتر کے مختلف اسپتالوں کی طرف روانہ ہو گئیں ہیں۔

دینی طالبات پر مشتمل یہ جہادی گروہ ، پچھلے مہینوں کی طرح ، اب بھی مختلف شعبہ جات میں قابل ذکر خدمات جیسے ماسک بنانا، میتوں کے غسل و کفن اور دفن سمیت مریضوں کی دیکھ بھال کی خاطر ایک بار پھر میدان میں داخل ہوا ہے اور خواہران کا یہ جہادی گروہ خواتین مریضوں کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ طبی عملے کی مدد کرنے کے لئے شہر کے مختلف کورونائی ہسپتالوں میں گیا ہے۔

اہواز ایران میں ایک بار پھر کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے حوزہ علمیہ امام ہادی(ع)خواہران کا پہلا جہادی گروپ ، جس میں 25 جہادی خواتین شامل ہیں، کو صبح اور سہ پہر کی دو شفٹوں میں کورونا اسپتالوں میں رضاکار عملے کے طور پر مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ میڈیکل عملے کی مدد بھی کریں گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12561