5

پوپ فرانسس اور آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی ملاقات نیک شگون ہے، علامہ افضل حیدری

  • News cod : 12647
  • 06 مارس 2021 - 19:53
پوپ فرانسس اور آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی ملاقات نیک شگون ہے، علامہ افضل حیدری
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مہتمم اعلیٰ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور علامہ محمد افضل حیدری نے عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس کے دورہ عراق کے دوران ان کی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات اس پر آشوب دور میں امن و سلامتی اور محبت و خیرسگالی کو فروغ دینے میں معاون و مدد گار ثابت ہوگی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مہتمم اعلیٰ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور علامہ محمد افضل حیدری نے عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس کے دورہ عراق کے دوران ان کی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات اس پر آشوب دور میں امن و سلامتی اور محبت و خیرسگالی کو فروغ دینے میں معاون و مدد گار ثابت ہوگی۔

علامہ افضل حیدری نے کہا کہ پوپ فرانسس اور آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی ملاقات دنیا بھر میں بین المذاہب مکالمہ کو فروغ دینے کا ذریعہ بنے گی۔ عراق کی مذہبی قیادت نے ہمیشہ  مسیحیوں کا خیال رکھا، موصل اور دیگر مقامات سے بے گھر ہونے والے افراد کے لیے آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے اسی طرح وسائل فراہم کیے، جیسے مسلمانوں کے لیے فراہم کیے جا رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ العظمی سیستانی کے ساتھ عالمی پوپ کی ملاقات نیک شگون ثابت ہوگی۔

وفاق المدارس المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے آیت اللہ العظمی سیستانی کے ساتھ پوپ فرانسس کی ملاقات کو ایک عظیم واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجف اشرف سے،اس تاریخی دورے کے پیغامات یہ ہے کہ شیعہ مظلوموں کے حامی ہیں اور عالمی پوپ کو اس بات کا احساس ہو گا کہ شیعوں نے عیسائیوں کی ہر سطح پر حمایت کی ہے، عراق مختلف مذاہب کے مابین پرامن بقائے باہمی کا مرکز ہے اور تکفیری گروہ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی نجف اشرف میں حرم امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے روضے کے ساتھ ایک باریک گلی میں کرائے کے ایک چھوٹے سے مکان میں ناقابل بیان حد تک سادہ زندگی گزارتے ہیں اور یہ ملاقات اسی سادگی کے عالم میں اسی چھوٹے سے مکان میں ہوئی ہے۔ آیت اللہ سیستانی کی سادہ زیستی اور علمی مقام و مرتبے سے اکثریت آگاہ ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12647