14

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی منکسر المزاج سادہ طبیعت اور غریب پرور انسان تھے، علامہ محمد افضل حیدری

  • News cod : 12736
  • 07 مارس 2021 - 15:07
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی منکسر المزاج سادہ طبیعت اور غریب پرور انسان تھے، علامہ محمد افضل حیدری
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ملت کیلئے خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ہمیں شہید کے نظریے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ شہید ان الہیٰ انسانوں میں سے تھے، جن کو اللہ کے سوا کسی کا خوف یا ڈر نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کی، ڈاکٹر شہید کی زندگی امریکہ اور اس کے بنائے ہوئے دہشت گردوں کے منصوبوں کی راہ میں بڑی رکاوٹ تھی۔ انہوں نے امریکہ کو پاک سرزمین پر للکارا تھا۔

علامہ افضل حیدری نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اپنی ذات میں ملت تھے، وہ ہمیشہ امامیہ طلبہ کے شانہ بشانہ مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہتے تھے ۔ علماء اور دانشوروں کی صحبت اور ہم نشینی کو ہر چیز پر ترجیح دیتے تھے، اچھےاخلاق بہترین کردار واعلی گفتار اور نیک صفات و خصوصیات کے مالک تھے،آپ منکسر المزاج سادہ طبیعت حلیم الطبع اور غریب پرور انسان تھے۔ مرحوم کی ملت کیلئے خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔ ہمیں شہید کے نظریے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12736