11

دین ، بشریت کے اتحاد کا سبب ہے، آیت اللہ مدرسی

  • News cod : 13414
  • 15 مارس 2021 - 9:50
دین ، بشریت کے اتحاد کا سبب ہے، آیت اللہ مدرسی
عراق کے معروف عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کی وبا نے لا تعلقی کی خطرناک صورتحال کو طشت از بام کردیا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہر ملک کورونا وائرس کے خلاف اپنے حصے کی جنگ لڑ رہا ہے، لیکن اکثر لوگوں کسی کی کوئی پروا نہیں ہے اوروہ اس سلسلے میں حکومتی اقدامات اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر ہرگز کان نہیں دھرتے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،عراق کے معروف عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کی وبا نے لا تعلقی کی خطرناک صورتحال کو طشت از بام کردیا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہر ملک کورونا وائرس کے خلاف اپنے حصے کی جنگ لڑ رہا ہے، لیکن اکثر لوگوں کسی کی کوئی پروا نہیں ہے اوروہ اس سلسلے میں حکومتی اقدامات اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر ہرگز کان نہیں دھرتے۔

“لاپروائی کے نتیجے میں ابتک لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔”

ڈاکٹروں کی ہدایات سے لوگوں کی لاپروائی، اس کے نتیجے میں اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور معاشی نقصانات کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا: لوگوں کے اجتماعات اور اتحاد کو پاش پاش کرنے کے لئے خفیہ ہاتھ سرگرم ہیں۔

انہوں نے فی زمانہ لوگوں کے درمیان ناپید ہوتی محبت و انسیت سے خبردارکرتے ہوئے کہا: اس وقت لوگ اپنی لاعلمی کے نتیجے میں ڈاکٹروں اور کار آزمودہ لوگوں کی بات ماننے کو دقیانوسی اور روایتی عمل قرار دیتے ہیں اور ان کی باتوں سے لاپروائی برتنے کو افتخار سمجھتے ہیں۔

“انسان فطری طور پر ہی دوسرے انسان سے مانوس ہوتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا: اللہ تعالیٰ نے ہمارے تعارف، باہمی تعاون اور تکامل کی غرض سے ہمیں اقوام و ملل اور قبائل کی صورت میں پیدا کیا۔ انسان فطرت کے لحاظ سے دوسرے انسان سے مانوس ہوتا ہے۔ باہمی میل جول کے ذریعے ہی چھوٹے بڑے خاندانوں اور قبائل و اقوام کی تشکیل ہوتی ہے۔اس سلسلے میں تنظیموں، اداروں اور اجتماعات کا مصلحانہ کردار ہوتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13414