21

اخروی کامیابی کے لئے حقیقی منتظر ہونا شرط ہے/ بے عمل عالم کی موت بھی جاہلیت کی موت ہوگی، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی

  • News cod : 14236
  • 26 مارس 2021 - 16:56
اخروی کامیابی کے لئے حقیقی منتظر ہونا شرط ہے/ بے عمل عالم کی موت بھی جاہلیت کی موت ہوگی، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی
بین الاقوامی نظریہ مہدویت کا سولہواں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے کہا کہ جب ہم اس بات کاعقیدہ رکھتے ہیں کہ ہمارا امام "حی وحاضر" ہے اور وہ ہمیں دیکھ رہے ہیں توہم پر اس عقیدے کی کچھ ذمہ داریاں بھی عائدہوتی ہیں۔ اگر کوئی لا علمی کی حالت میں مرجائے تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہوگی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی نظریہ مہدویت کا سولہواں سالانہ اجلاس مسجد مقدس جمکران میں منعقد ہوا۔ کورونا کی پابندیوں کے پیش نظر محدود پیمانے پر منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ جوادی آملی نے فرمایا: اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام نے ہمیں بے بہا فوائد پہنچائے ہیں اور دین کو ایک بار پھر زندہ کیا ہے؛ لہٰذا ہم سب کی اولین ذمہ داری یہی ہے کہ اس نظام اور انقلاب کی حفاظت کریں، اس کی قدر دانی کریں اورکسی کے دام فریب میں آنے سے بچیں۔

انہوں نے فرمایا: جب ہم اس بات کاعقیدہ رکھتے ہیں کہ ہمارا امام “حی وحاضر” ہے اور وہ ہمیں دیکھ رہے ہیں توہم پر اس عقیدے کی کچھ ذمہ داریاں بھی عائدہوتی ہیں۔ اگر کوئی لا علمی کی حالت میں مرجائے تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہوگی۔ اگر امام کی معرفت نہ رکھتا ہو تواس کی موت بھی جاہلیت والی ہوگی۔ اسی طرح اگر وہ بہت بڑا عالم ہو؛ لیکن اپنے علم پر عمل نہ کرے اور اپنے امام کو نہ سمجھے تو اس کی موت بھی جاہلیت کی موت ہوگی۔

آیت اللہ جوادی آملی نے مزید فرمایا: جو شخص امام زمان علیہ السلام کو نہ سمجھے، آپ کی غیبت اور ظہور کے حالات سے ناواقف ہو اور انتظار کے فلسفے سے بے خبر ہو، اسی طرح یہ بھی نہ جانتا ہو کہ یہ تمام مراحل اللہ تعالیٰ کے وجود کی دلیل اور اس کے حکم کی پیروی کے سوا کچھ نہیں ہیں، پھر اسے موت آجائے تو ایسے شخص کی موت بھی جاہلیت کی ہے۔

لہٰذا ضروری ہے کہ ہم معرفت امام اور معرفت شیعہ سے مالا مال ہوں، آگاہ اور واقف ہوں، اپنے علم پر عمل کریں اورمنزل مقصود تک پہنچنے کے لئے خود کو امام زمانہ علیہ السلام کے حقیقی منتظرین کے زمرے میں رکھیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14236