امام زمان عجل اللہ فرجہ الشریف

31مارس
آخری زمانے میں دین کی حفاظت اہم ترجیحات میں سے ہے، آیت اللہ بوشہری

آخری زمانے میں دین کی حفاظت اہم ترجیحات میں سے ہے، آیت اللہ بوشہری

جامعہ مدرسین کے سربراہ آیت اللہ ہاشم حسینی بوشہری نے قم کی مسجد الزہرا میں منعقدہ پروگرام 800معیشت پیکیج کی تقسیم کے موقع پر حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کی مبارکبادی دیتے ہوئے کہاکہ مسجد الزہرا نے ثابت کردیا کہ اس کی آبادی صرف میناروں اور گلدستوں میں نہیں ؛ بلکہ لوگوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے قائم کی گئی اس مرکزیت میں ہے.

29مارس
دنیا ایک منجی کے انتظار میں ہے تمام مستضعفین کی امیدیں ان سے وابستہ ہیں، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

دنیا ایک منجی کے انتظار میں ہے تمام مستضعفین کی امیدیں ان سے وابستہ ہیں، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ جہان ایک منجی کے انتظار میں ہے تمام مستضعفین کی امیدیں ان سے وابستہ ہیں اپنے آپ کو امام علیہ السلام کی فوج میں شامل کرنے کے لیے تیار رکھیں اپنے اندر منتظر واقعی کی صفات اجاگر کریں.

29مارس
غیبت امام زمان عج میں بچوں کی تربیت اس انداز میں کی جائے کہ وقت ظہور وہ امام عج کے حقیقی جانثاران میں شمار ہوں،محترمہ غزالہ جعفری

غیبت امام زمان عج میں بچوں کی تربیت اس انداز میں کی جائے کہ وقت ظہور وہ امام عج کے حقیقی جانثاران میں شمار ہوں،محترمہ غزالہ جعفری

پروگرام میں مدرسہ معصومہ کی پرنسپل محترمہ ارم عابدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر محترمہ غزالہ جعفری نے اپنے خطاب میں تربیت اولاد پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کی پرورش دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق کریں تاکہ وہ معاشرے کہ مفید رکن بن سکیں ۔

28مارس
کیا پانچ سال کا بچہ امام ہوسکتا ہے ؟ (قسط 1)

کیا پانچ سال کا بچہ امام ہوسکتا ہے ؟ (قسط 1)

قارئین محترم نابغہ بچے ایسے دماغ کے حامل ہوتے ہیں کہ کم عمر میں ہزاروں قسم کی چیزیں یاد کرلیتے ہیں اور علوم کی مشکلوں کو حل کرتے ہیں اوران کی محیّر العقول صلاحیت لوگوں کو انگشت بہ دندان کردیتی ہے.

26مارس
غیبت میں امام عج سے استفادہ ایسا ہی ہے جیسے بادلوں کی اوٹ سے سورج روشنی کا فائدہ پہنچاتا ہے، علامہ شبیر میثمی

غیبت میں امام عج سے استفادہ ایسا ہی ہے جیسے بادلوں کی اوٹ سے سورج روشنی کا فائدہ پہنچاتا ہے، علامہ شبیر میثمی

انہوں نے کہا کہ پندرہ شعبان کی طلوع فجر کے موقعہ پر امام زمانہ علیہ السلام کی ولادت ہوئی جن کی برکتوں سے ہم پر بارش نازل ہوتی ہے، روزی ملتی ہے، ہدایت ملتی ہے، دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ غیبت میں امام سے استفادہ ایسا ہی ہے جیسے بادلوں کی اوٹ سے سورج روشنی کا فائدہ پہنچاتا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو تو اللہ نے آسمانوں پر اٹھا لیا لیکن حضرت امام زمانہ علیہ السلام زمین پر ہی موجود ہیں اور ہماری رہنمائی فرماتے ہیں اور ہماری مدد کرتے ہیں۔

26مارس
اخروی کامیابی کے لئے حقیقی منتظر ہونا شرط ہے/ بے عمل عالم کی موت بھی جاہلیت کی موت ہوگی، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی

اخروی کامیابی کے لئے حقیقی منتظر ہونا شرط ہے/ بے عمل عالم کی موت بھی جاہلیت کی موت ہوگی، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی

بین الاقوامی نظریہ مہدویت کا سولہواں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے کہا کہ جب ہم اس بات کاعقیدہ رکھتے ہیں کہ ہمارا امام "حی وحاضر" ہے اور وہ ہمیں دیکھ رہے ہیں توہم پر اس عقیدے کی کچھ ذمہ داریاں بھی عائدہوتی ہیں۔ اگر کوئی لا علمی کی حالت میں مرجائے تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہوگی۔