15

بغداد؛ پاکستانی سفیر کی آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

  • News cod : 15090
  • 08 آوریل 2021 - 13:52
بغداد؛ پاکستانی سفیر کی آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفترنجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر کا خیرمقدم کرتےہوئے کہا حکومت پاکستان کاعراق اوردیگرعرب ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون قائم کرنا اورموجودہ تعلقات کو فروغ دینا اولین مقصد ہونا چاہئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفترنجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر کا خیرمقدم کرتےہوئے ان کی معصومین علیہم السلام کی زیارات بارگاہ خداوندی میں شرف قبولیت کے لئےدعا کی اور انہیں نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کاعراق اوردیگرعرب ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون قائم کرنا اورموجودہ تعلقات کو فروغ دینا اولین مقصد ہونا چاہئے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کاعراق کے ساتھ اقتصادی تعاون قائم کرنا اورموجودہ تعلقات کو فروغ دینا اولین مقصد ہونا چاہئے، اس کے لئےآپ کو قدم بڑھانا چاہئےاسلئےکہ عراق پاکستان کےمقابلے میں ایک چھوٹا ملک ہے لیکن خدا نےاسے تیل اور یورونیم جیسی نعمات سے نوازا ہے، دنیا کی بڑی طاقتیں عراق سے اپنے تعلق بہتر کرکے اس سےفائدہ اٹھا رہی ہیں اورمزید اٹھانا چاہتی ہیں لہذا آپ بھی قدم بڑھائیں اورتعلقات کو استوارکریں، میں اپنی جانب سےعراق کے سربراہان حکومت کو نصیحت کرچکا ہوں اورکرتا رہوں گا کہ وہ پاکستان سےاقتصادی وصنعتی تعلقات کو بہتربنائیں اسلئےکہ پاکستان اس میدان میں عراق کی بہتر انداز میں مدد کرسکتا ہےاورمناسب اور سستی قیمتوں پر اس کی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بناسکتا ہےلیکن حکومت پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ تمام شعبوں میں خاص کراقتصادی و صنعتی تعلقات کو مزید بہتربنائیں اور وہ چیزیں جو عراق میں نہیں ہیں جیسے چاول،اگر کسی دوسرے ملک سےیہ چیزیں آتی ہیں تو آپ اس سے کم قیمت پرعراق کو فراہم کر سکتے ہیں اوراس کے بدلےعراق کے پاس جو نعمات ہیں جیسے تیل وغیرہ اورجس کی پاکستان کو ضرورت بھی ہے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اسکےعلاوہ صنعت کے شعبے میں کم مدت اورکم قیمت پرعراق میں صنعتی کمپنیاں لگائی جاسکتی ہیں جس سےعراقیوں کو روزگار بھی ملےگا اور پاکستان اقتصادی طور پرفائدہ اٹھاسکےگا۔

اس خصوصی ملاقات میں عتبات عالیات اورمقامات مقدسہ کی زیارت کو آنے والے زائرین کے امور بھی زیر بحث آئے جس پرمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمان سے اس حوالے سے اپنا نظریہ بیان فرمایا اورامید کا اظہارکیا کہ زائرین کی مشکلات کا مناسب حل نکلےگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15090