25

ماہ شعبان المعظم کے آخری دنوں کے متعلق امام رضا علیہ السلام کی آٹھ ہدایات

  • News cod : 15326
  • 11 آوریل 2021 - 18:18
ماہ شعبان المعظم کے آخری دنوں کے متعلق امام رضا علیہ السلام کی آٹھ ہدایات
اباصلت کہتے ہیں: ماہ شعبان کے آخری جمعے کو حضرت امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ؑ نے فرمایا: اے ابا صلت! ماہ شعبان کے زیادہ حصہ گزر گیا اور آج اس مہینے کا آخری جمعہ ہے۔ اس کے باقیماندہ دنوں میں گزشتہ کوتاہیوں کی تلافی کرو اور جو چیزیں تمہارے لئے انتہائی اہم ہیں ان کو بجا لاؤ

اباصلت کہتے ہیں: ماہ شعبان کے آخری جمعے کو حضرت امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ؑ نے فرمایا: اے ابا صلت! ماہ شعبان کے زیادہ حصہ گزر گیا اور آج اس مہینے کا آخری جمعہ ہے۔ اس کے باقیماندہ دنوں میں گزشتہ کوتاہیوں کی تلافی کرو اور جو چیزیں تمہارے لئے انتہائی اہم ہیں ان کو بجا لاؤ ( پھر امام ؑ نے فرمایا:)
1۔ زیادہ سے زیادہ دعا کرو!
2۔ کثرت سے استغفار کرو!
3۔ قرآن مجید کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کرو!
4۔ بارگاہ الٰہی میں اپنے گناہوں کی توبہ کرو ، تاکہ خالص ہو کر خدا کے مہینے میں داخل ہو جاؤ،
5۔ تمہاری گردن پر جو امانتیں ہیں انہیں ادا کرو!
6۔ مؤمنوں کی دشمنی سے دل کو پاک اور صاف کرو!
7۔ جن گناہوں میں مبتلا ہو ، ان سے دستبردار ہو جاؤ!، تقوائے الٰہی اختیار کرو! اور خلوت و جلوت میں اللہ تعالیٰ پر توکل کرو!
8۔ ماہ شعبان کے باقیماندہ دنوں میں زیادہ سے زیادہ یہ دعا مانگو:
“اللَّهُمَّ إِنْ لَمْ تَکُنْ غَفَرْتَ لَنَا فِیمَا مَضَی مِنْ شَعْبَانَ فَاغْفِرْ لَنَا فِیمَا بَقِیَ مِنْهُ…”
خدایا! اگر ماہ شعبان کے گزشتہ دنوں میں مجھے نہیں بخشا ہے تو باقیماندہ دنوں میں میری مغفرت فرما!
(عیون اخبار الرضا: ج2، ص 51)

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15326