11

فیشن شو کے خلاف کشمیری خواتین کا احتجاج

  • News cod : 15346
  • 12 آوریل 2021 - 14:31
فیشن شو کے خلاف کشمیری خواتین کا احتجاج
حالیہ دنوں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مقامات ٹیگور ہال اور ایس کے ای سی سی میں پہلی مرتبہ فیشن شو کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا،جس میں کشمیری خواتین کی ایک تعداد نے شرکت کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنایا ۔اسی دوران اتوار کے روز برقع پوش خواتین کی ایک بڑی تعداد نے ڈل جھیل کے کنارے پرتاپ پارک سے لیکر ایس کے ای سی سی تک فیشن شو کے خلاف پیدل مارچ کرکے زبردست احتجاج کیا.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ دنوں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مقامات ٹیگور ہال اور ایس کے ای سی سی میں پہلی مرتبہ فیشن شو کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا،جس میں کشمیری خواتین کی ایک تعداد نے شرکت کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنایا ۔اسی دوران اتوار کے روز برقع پوش خواتین کی ایک بڑی تعداد نے ڈل جھیل کے کنارے پرتاپ پارک سے لیکر ایس کے ای سی سی تک فیشن شو کے خلاف پیدل مارچ کرکے زبردست احتجاج کیا خواتین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے جن پر فیشن شو کے خلاف اور پردے کے حق میں نعرے درج تھے۔ پلے کارڈز پرائمہ اطہار اور امام خمینی کے اقوال کے علاوہ مغربی تہذیب کے خلاف بھی نعرے درج تھے۔

تصویری رپورٹ| سرینگر میں فیشن شو کے خلاف کشمیری خواتین کا احتجاج

پیدل مارچ میں شامل احتجاجی خواتین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیشن شو کے نام پر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سرزمین کشمیر کو فحاشیت، عریانیت اور بے حیائی کی منڈی میں تبدیل کیا جارہا ہے تاکہ ان حربوں اور ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری غیور خواتین کو گمراہ کیا جاسکے اور وہ دین سے دوری اختیار کرکے محض ایک کھلونا بن جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری خواتین باغیرت اور زندہ ضمیر ہیں وہ اس طرح کی سازشوں کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گی ۔مزید کہا کہ برقع یا حجاب ہماری شان، پہچان اور غیرت ہے ہمیں اس پر فخر بھی ہے لہذا ہم اس فیشن شو جیسے فحاشی اور بے حیائی کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتی ہیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سرزمین کشمیر میں فیشن شو کی اجازت دینے سے گریز کریں ۔

احتجاج میں شامل ایک خاتون نے کہا کہ فیشن شو پردہ کے خلاف ایک منظم سازش ہے اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے خواتین کو چاہئے کہ وہ بیدار ہوجائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15346