7

سترہویں رمضان کی دعا اور اس کی تشریح

  • News cod : 16438
  • 30 آوریل 2021 - 0:02
سترہویں رمضان کی دعا اور اس کی تشریح
وَ يَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ وَ يَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ

تحریر: حجت الاسلام سید احمد رضوی

اَللّهُمَّ اهدِني فيہ لِصالِحِ الأعْمالِ وَاقضِ لي فيہ الحوائِجَ وَالآمالِ يا مَنْ لا يَحتاجُ إلى التَّفسيرِ وَالسُّؤالِ يا عالِماً بِما في صُدُورِ العالمينَ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآله الطّاهرينَ

اے معبود! اس مہینے میں مجھے نیک کاموں کی طرف ہدایت دے، اور میری حاجتوں اور خواہشوں کو برآوردہ فرما، اے وہ ذات جو کسی سے پوچھنے اور وضاحت و تفسیر کا احتیاج نہیں رکھتی، اے جہانوں کے سینوں میں چھپے ہوئے اسرار کے عالم، درود بھیج محمد(ص) اور آپ(ص) کے پاکیزہ خاندان پر۔

پاکیزہ زندگی اور عمل صالح
اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے تزکیہ نفس اوران کے درمیان عمل صالح کی ترویج کو انبیائے کرام کی بعثت کا ہدف اور مقصد قرار دیا ہے اور اپنی لاریب کتاب میں ان دونوں پر بہت زور دیا ہے۔ ان کو نہ صرف قران مجید میں بلکہ تمام آسمانی کتابوں کی تعلیمات میں مرکزیت حاصل ہے ۔ عمل صالح کو انسان کے لئے اللہ تعالیٰ کے مقرب ہونے کا بہترین وسیلہ اور ذریعہ بھی قرار دیا ہے ۔
انسان تزکیہ نفس اور عمل صالح کے ذریعے ہی خدا تک پہنچ سکتا ہے اسی لئے آٰج کی دعا میں جس نکتے پر زیادہ توجہ دلائی گئی ہے وہ عمل صالح کی توفیق مانگنا ہے۔
کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے :
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
دنیا اور آخرت میں عمل صالح کا کلیدی کردار ہو تا ہے۔
قرآن مجید نے عمل صالح کو حیات طیبہ اور پاکیزہ زندگی کا ضامن قرار دیا ہے:

مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ

عمل صالح خداوند عالم سے ملاقات کا ذریعہ ہے

فَمَن كَانَ يَرْجُو لِقَاء رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلاً صَالِحًا وَلا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا

عمل صالح اور فلاح و رستگاری کا زینہ ہے۔
انسان کی عزت، کامیابی اور سربلندی میں عمل صالح کا بہت بڑا کردار ہے۔

مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ الۡعِزَّۃَ فَلِلّٰہِ الۡعِزَّۃُ جَمِیۡعًا ؕ اِلَیۡہِ یَصۡعَدُ الۡکَلِمُ الطَّیِّبُ وَالۡعَمَلُ الصَّالِحُ یَرۡفَعُہٗ

عمل صالح میں درجہ بندی ہوتی ہے،سب اعمال ایک جیسے نہیں ہوتے ۔ترجیحات کے ذریعے ان کی قدر وقیمت بڑھتی ہے۔
عمل صالح وقت اور جگہے کے تقاضوں کے پیش نظر انجام پائے تو اس کی قدر و قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے ، بلکہ اسی کو ہی عمل صالح سمجھا جائے گا ورنہ ممکن ہے کسی اچھے کام کو انجام دیا جائے لیکن بروقت نہ ہونے کی وجہ سے اس کا خاص فائدہ نہ پہنچے۔
مثلا حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے ایک واقعہ منقول ہے کہ ایک عابد کسی جگہ عبادت میں مصروف رہا کرتا تھا۔ دوران عبادت اس نے دیکھا کہ دو بچے کسی پرندے کو پکڑ کر اس کے پروں کو نوچ رہے ہیں۔ پرندے کی بہت دلخراش آواز آرہی تھی، لیکن عابداس پر کوئی توجہ دئیے بغیر اپنی عبادت میں مگن رہا۔ اللہ تعالیٰ کی جانب سے زمین کو حکم ہوا کہ اس عالم کو نگل لے اور روئے زمین سے اس کا وجود ہی مٹا دے۔ اسی لئے مروی ہے : دوسروں پر رحم کرو تاکہ تم پر بھی رحم کیا جائے۔
عمل صالح اور خلوص
عمل صالح صرف اسی صورت میں عمل صالح کہلائے گا جب وہ صرف اللہ کیلئے ہو۔

امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :

العمل الخالص الذی لاترید ان یحمدک علیه احد الاالله تعالی

امام کا فرمان ہے کہ عمل وہ خالص عمل ہے جس پر خدا کے علاوہ کسی اور سے تعریف کی توقع نہ رکھی جائے۔
عمل صالح اور اس کی حفاظت
بہت سے لوگ اچھے کام انجام دیتے ہیں لیکن ان کی حفاظت نہ کرپانے کی وجہ سے ان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ عمل صالح کا اجر وہاں دیا جائے گا جہاں انسان کا محاسبہ ہوتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ محاسبے کےوقت تک اس کو محفوظ رکھے۔

من جاء بالحسنة فله عشر أمثالها

من جاء بالحسنة فله خَيْرٌ مِّنْهَا
عمل صالح کے آثار و نتایج
1۔ اچھے لوگوں میں شمار ہونا

إن الذين امنو وعملو الصَّالِحَاتِ أولئك هم خير الْبَرِيَّةِ

2۔ ابدی خوشبختی

الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ (2) إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ
3۔پاکیزہ زندگی

من عمل صالحا من ذكر أو أنثى وهو مؤمن فلنحيينه حياة طيبة
4۔ لوگوں کے دلوں میں محبت

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا
5۔ صالحین کے زمرے میں داخل ہونا

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِي الصَّالِحِينَ
6۔ دعاؤں کی استجابت

وَ يَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ وَ يَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ
خداوند عالم ہمیں ایمان کے ساتھ عمل صالح انجام دینے والوں میں شمار کرے اور عمل صالح کے آثار و نتائج سے بہرہ مند ہونے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16438