8

اسرائیل کا زوال شروع ہوچکا ہے، سیدحسن نصراللہ

  • News cod : 16909
  • 08 می 2021 - 14:08
اسرائیل کا زوال شروع ہوچکا ہے، سیدحسن نصراللہ
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے یوم القدس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اپنے جائز حق کے لئے ملت فلسطین کی جدوجہد اور قدس سے عدم لاتعلقی پورے استقامتی محاذ کو قانونی حیثیت عطا کرتی ہے اور جو کچھ اس وقت فلسطین میں ہورہا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت کا زوال شروع ہوچکا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے یوم القدس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اپنے جائز حق کے لئے ملت فلسطین کی جدوجہد اور قدس سے عدم لاتعلقی پورے استقامتی محاذ کو قانونی حیثیت عطا کرتی ہے اور جو کچھ اس وقت فلسطین میں ہورہا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت کا زوال شروع ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران استقامتی محاذ کا ایک طاقتورترین ملک ہے، جس کے نظام کو ساقط کرنے اور اسے اسرائیل امریکہ محور میں دوبارہ شامل کئے جانے کی کئی برسوں سے کوشش کی جارہی ہے لیکن یہ کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایران نے خطرے کی لائن کو پار کرلیا ہے اور اب ایران امریکہ جنگ کا موضوع ختم ہوچکا ہے، انہوں کہا اس زمانے میں جب ٹرمپ جنگ کا راگ الاپا کرتا تھا، رہبر انقلاب اسلامی نے کہا تھا کہ جنگ نہيں ہوگی۔ جوہری پروگرام کو ترک کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی شرط بندی کا دور گز‍رچکا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اب ایرانیوں کے ساتھ سعودیوں کے بات چیت کی خبریں آرہی ہیں، ایران اور سعودی عرب کے درمیان گفتگو ایک مثبت تبدیلی ہے اور ہم ایران کے ساتھ بین الاقوامی یا عرب دنیا کے ساتھ ہرطرح کی بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے اتوار سے شروع ہونے والی صہیونی حکومت کی جنگی مشقوں کی بابت تل ابیب کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگی قواعد کو بگاڑنے یا لبنان کی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کا اقدام کا بھرپور اوردندان شکن جواب دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت روز بروز بڑھ رہی ہے اور دشمن کسی بھی طریقے سے استقامتی محاذ کی توسیع و پیشرفت کو نہیں روک سکتے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16909